• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اسٹیئرنگ سے محروم اس گاڑی کو چلنے کے لیے آپ کی ضرورت نہیں

شائع January 6, 2022
یہ گاڑی مکمل طور پر خودکار ہے — فوٹو بشکریہ جنرل موٹرز
یہ گاڑی مکمل طور پر خودکار ہے — فوٹو بشکریہ جنرل موٹرز

کیڈیلاک نے خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی نئی کانسیپٹ گاڑی کو متعارف کرایا ہے۔

کیڈیلاک انر اسپیس مکمل خودکار لگژری گاڑی ہے جو بجلی پر چلتی ہے۔

یہ دیکھنے میں ہی مستقبل کی گاڑی لگتی ہے جس کے اندر 2 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

اس گاڑی میں اسٹیئرنگ یا پیڈلز موجود نہیں بلکہ اس کی جگہ سونے والوں کے لیے کمپارٹمنٹ اور کمبل موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ جنرل موٹرز
فوٹو بشکریہ جنرل موٹرز

درحقیقت کمپنی کا کہنا ہے کہ اس گاڑی کو چلانے کے لیے آپ کو کسی قسم کے مینوئل کنٹرول کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس گاڑی میں قدم رکھنے پر لگتا ہے کہ جیسے آپ کسی سائنس فکشن میں داخل ہوگئے ہیں، اس کے دروازے اوپر کی جانب کھلتے ہیں جبکہ ونڈ شیلڈ اور سن روف بھی اوپر کی جانب اٹھ جاتے ہیں۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ کانسیپٹ ماڈل ہے جس کی دستیابی کے بارے میں کچھ بھی کہنا ممکن نہیں۔

مگر یہ دستیاب ہوئی تو بھی بیشتر افراد کی رسائی سے باہر ہوگی بلکہ کیڈیلاک کو پسند کرنے والے امیر ترین افراد ہی اسے خرید سکیں گے۔

فوٹو بشکریہ کیڈیلاک
فوٹو بشکریہ کیڈیلاک

کمپنی نے بتایا کہ الیکٹرک اور خودکار ڈرائیونگ گاڑیوں کا کردار بدل دینے والے فیچرز ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ ہم اس طرح کے کانسیپٹس کے ذریعے جانچ رہے ہیں کہ ہم اس میں کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں اور اپنے صارفین کو زیادہ پرتعیش تجربے کے ساتھ اپنے لیے زیادہ وقت فراہم کرسکتے ہیں۔

تو ایسے افراد جن کو ڈرائیونگ سے نفرت ہے ان کو یہ گاڑی ضرورت پسند آئے گی۔

مگر خودکار ڈرائیونگ والے کانسیپٹ ماڈلز کو حقیقت میں بدلنا بھی کسی چیلنج سے کم نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024