• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

لینووو کے نئے لیپ ٹاپس متعارف

شائع January 6, 2022
— فوٹو بشکریہ لینووو
— فوٹو بشکریہ لینووو

لینووو کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کے حوالے سے ایک معروف نام ہے اور ہر سال کے آغاز میں لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران وہ نئی ڈیوائسز کو پیش کرتی ہے۔

اس سال بھی کمپنی نے اسمارٹ ہوم پراڈکٹس کے ساتھ کئی لیپ ٹاپس کو پیش کیا۔

ان میں سے ایک الٹرا وائیڈ 17 انچ کا لیپ ٹاپ تھنک بک پلس ہے جس میں کی بورڈ کے ساتھ ایک 8 انچ کی سیکنڈری ڈسپلے بھی موجود ہے۔

ڈیوائس کے لیے ایل سی ڈی کو استعمال کیا گیا ہے تاکہ زیادہ پاور بچاسکے۔

اس کی مین اسکرین 17.3 انچ کی ہے جس میں 3K ریزولوشن موجود ہے جبکہ 8 انچ کی اسکرین کی بورڈ کے دائیں جانب موجود ہے جس کے ساتھ اسٹائلوس سپورٹ بھی دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ لینووو
فوٹو بشکریہ لینووو

ڈیوائس میں ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کیا گیا ہے اور جب کسی ایپ کو ڈریگ کیا جاتا ہے تو ایک چھوٹا ڈائیلاگ باکس ابھرتا ہے جو 2 لے آؤٹس کو تجویز کرتا ہے، ویسے مزید 5 تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

لیپ ٹاپ میں 12 جنریشن انٹیل کور پراسیسر کے ساتھ 32 جی بی ریم دی گئی ہے جبکہ انٹیل کے Xe گرافکس کا استعمال کیا گیا ہے۔

ایک فل ایچ ڈی آر آئی آر کیمرا لیپ ٹاپ کا حصہ ہے اور متعدد پورٹس بشمول ایک ایچ ڈی ایم آئی ساکٹ، 2 یو ایس بی اے اور ایک تھنڈر بولٹ 4 بھی ڈیوائس کا حصہ ہیں۔

یہ لیپ ٹاپ مئی 2022 میں دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 1399 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

لائیگن 5 آئی پرو اور 5 پرو

فوٹو بشکریہ لینووو
فوٹو بشکریہ لینووو

یہ اس سیریز کے 7 جنریشن ماڈلز ہیں جو پہلے سے زیادہ پتلے ہیں اور ان میں نیا اے ایم ڈی رائیزن اور انٹیل کا 12 جنریشن کور سی پی یوز موجود ہیں۔

اے ایم ڈی پراسیسر پر کام کرنے واپے لائیگن 5 پرو اور انٹیل پر مبنی 5 آئی پرو سابقہ ماڈلز سے زیادہ پتلے ہیں جبکہ کولنگ سسٹم کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔

لیپ ٹاپس میں جی فورس کا نیا آر ٹی ایکس سیریز جی پی یو استعمال کیا گیا، وائی فائی 6 ای کو بہتر بنایا گیا ہے جبکہ 16 انچ کا آئی پی ایس ڈسپلے 240 ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ہے۔

فوٹو بشکریہ لینووو
فوٹو بشکریہ لینووو

صارفین کو ایک ٹی بی تک اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے اور 300 واٹ تک چارجنگ کی سہولت ہوگی مگر یو ایس بی سی سے 135 واٹ پاور ہی مل سکے گی۔

لائیگن 5 آئی پرو فروری میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت 1570 ڈالرز ہوگی جبکہ 5 پرو اپریل میں 1430 ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔

تھنک پیڈ ایکس 1 اور یوگا ماڈلز

تھنک پیڈ ایکس 1 — فوٹو بشکریہ لینووو
تھنک پیڈ ایکس 1 — فوٹو بشکریہ لینووو

تھینک پیڈ ایکس 1 اور یوگا ماڈلز سب میں انٹیل کا 12 جنریشن انٹیل کور پراسیسر موجود ہے۔

ان سب ماڈلز میں ورک فرام ہوم کے حوالے سے توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ لوگوں کی کارکردگی متاثر نہ ہو۔

اسی وجہ سے تمام ماڈلز میں ایک ری ڈیزائن کمیونیکشن بار موجود ہے جو بنیادی طور پر ویب کیم ہے جس میں ایک طاقتور کیمرا متعدد آپشنز کے ساتھ موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ لینووو
فوٹو بشکریہ لینووو

اسٹینڈرڈ ایچ ڈی، ایف ایچ ڈی اور آئی آر کیمرے کے آپشن دستیاب ہوں گے جبکہ کواڈ آیرے مائیکرو فونز بھی ان کا حصہ ہیں۔

صارفین کمپیوٹر ویژن بنڈل کا انتخاب بھی کرسکیں گے تاکہ تیز ترین پرفارمنس فراہم کی جاسکے۔

تھنک پیڈ ایکس 1 لاربم اور ہوگا جنریشن 7 لیپ ٹاپس مارچ میں دستیاب ہوں گے اور ان کی قیمت بالترتیب 1639 ڈالرز اور 1749 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

ایکس 1 نانو اپریل میں دستیاب ہوگا جس کا بیسک ماڈل 1659 ڈالرز میں خریدا جاسکے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024