• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سنجیدہ شیخ اور عامر علی کے درمیان طلاق ہوگئی

شائع January 6, 2022
دونوں کی شادی 9 سال تک چلی—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک
دونوں کی شادی 9 سال تک چلی—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک

’باغبان، پنکھ، طیش اور نوابزادے‘ سمیت دیگر فلموں میں اداکاری کرنے والی بولی وڈ اداکارہ سنجیدہ شیخ اور ان کے شوہر اداکار عامر علی کے درمیان 9 سال بعد طلاق ہوگئی۔

سنجیدہ شیخ کا شمار بھارت کی مقبول ترین ٹی وی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے 2006 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا، انہوں نے 2012 میں ساتھی اداکار عامر علی سے شادی کی تھی۔

شادی کے 9 سال بعد اور بیٹی کی پیدائش کے محض دو سال بعد جوڑے میں طلاق کی خبریں ہیں۔

بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق سنجیدہ شیخ اور عامر علی کے درمیان 9 ماہ قبل ہی طلاق ہوگئی تھی مگر عدالتی کارروائی حال ہی میں مکمل ہونے پر ان کے درمیان باضابطہ طلاق ہوگئی۔

دونوں نے 2012 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
دونوں نے 2012 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

اخبار نے ذرائع سے بتایا کہ دونوں کے درمیان 2020 کے اختتام کے بعد ہی اختلافات پیدا ہوئے تھے اور 2021 کے وسط کے بعد میں ان میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق علیحدگی کے بعد دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی مگر قانونی کارروائیاں مکمل نہ ہونے کی وجہ سے جوڑے نے اس ضمن میں کوئی اعلان نہیں کیا تھا۔

اب خبریں ہیں کہ عدالتی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد ان کے درمیان طلاق ہوگئی، تاہم تاحال دونوں نے سوشل میڈیا پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

دونوں کی شادی تقریبا 9 سال قائم رہی، دونوں نے چند سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد 2012 میں شادی کی تھی اور 2020 میں جوڑے نے بتایا تھا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی ہے۔

شادی کے باوجود دونوں کو کئی ڈراموں اور فلموں میں دیکھا گیا اور دونوں متعدد منصوبوں میں ایک ساتھ کام بھی کیا۔

سنجیدہ شیخ نے 2006 سے ٹی وی اداکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے تین درجن سے زائد ڈراموں جب کہ ایک درجن کے قریب بولی وڈ فلموں میں کام کیا، علاوہ ازیں انہوں نے کچھ ویب سیریز میں بھی کام کیا ہے۔

ان کے سابق شوہر عامر علی نے 2002 سے فلموں سے اداکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے بھی نصف درجن سے زائد بولی وڈ فلموں جب کہ تین درجن سے زائد ڈراموں میں کام کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024