• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر مارچ میں شادی کریں گے، بھارتی میڈیا

شائع January 5, 2022
دونوں نے شادی کی تقریبات کے لیے ہوٹل کی بکنگ کرادی، رپورٹ—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے شادی کی تقریبات کے لیے ہوٹل کی بکنگ کرادی، رپورٹ—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار و فلم ساز 47 سالہ فرحان اختر اور ماڈل و گلوکارہ 41 سالہ شبانی ڈنڈیکر رواں برس مارچ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

دونوں شوبز شخصیات کے درمیان 2018 سے تعلقات ہیں اور دونوں کم از کم تین سال سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔

تین سال قبل 2019 میں بھی خبریں تھیں کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم کورونا کی وبا سمیت دیگر وجوہات کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہوسکا اور اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں دو ماہ کے اندر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

شوبز ویب سائٹ ’بولی وڈ لائف‘ نے اپنی خصوصی رپورٹ میں جوڑے کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں مارچ 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

دونوں کے درمیان 2018 سے تعلقات ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
دونوں کے درمیان 2018 سے تعلقات ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر نے شادی کی تقریبات کے لیے فائیو اسٹار کی بکنگ تک کروالی ہے اور قریبی دوستوں کو دعوت نامے بھی بھجوائے جا چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر دونوں کی شادی کی تقریبات پرتعیش انداز میں کی جانی تھیں اور تقریبات میں شوبز شخصیات سمیت دونوں خاندانوں کے قریبی رشتے دار بھی شریک ہونے تھے مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: فرحان اختر رواں برس اپریل میں شادی کریں گے؟

ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بھارت میں کورونا کی نئی قسم ’اومیکرون‘ کے کیسز بڑھنے کی وجہ سے اب شادی کی تقریبات سادگی سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کورونا کی تازہ صورتحال کے پیش نظر اب صرف قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو شادی کی تقریبات میں مدعو کیا جائے گا۔

دونوں تین سال سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں تین سال سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ دونوں کی شادی مارچ کے آغاز میں ہوں گی یا اختتام پر اور ان کی شادی کی رسومات کس مذہب کے تحت ادا کی جائیں گی؟

شبانی ڈنڈیکر مراٹھی نسل کی ہندو خاتون ہیں جب کہ فرحان اختر مسلمان ہیں اور وہ معروف لکھاری جاوید اختر کے بیٹے ہیں۔

اگر ان دونوں کی شادی ہوئی تو یہ فرحان اختر کی دوسری جب کہ شبانی ڈنڈیکر کی پہلی شادی ہوگی۔

47 سالہ فرحان اختر نے اس سے قبل 2000 میں 54 سالہ ہیئر اسٹالسٹ ادھونا بھابانی سے شادی کی تھی اور ان سے انہیں 2 بچیاں بھی ہیں، ان کے درمیان شادی کے 16 سال بعد 2016 میں طلاق ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024