• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

رئیل می کا سب سے مہنگا اسمارٹ فون جی ٹی 2 پرو متعارف

شائع January 4, 2022
— فوٹو بشکریہ رئیل می
— فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می نے اپنی جی 2 سیریز کو متعارف کرا دیا ہے جو 2 فونز پر مبنی ہے۔

رئیل می جی ٹی 2 اور فلیگ شپ جی ٹی 2 پرو جس میں کوالکوم کا نیا اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر دیا گیا ہے اور ہاں پرو ماڈل اس کمپنی کا اب تک کا سب سے منگا ماڈل بھی ہے۔

ان ماڈلز کے 2 رنگونوں کو ایک خاص طور پر تیار کردہ پولیمر بیک میٹریل سے تیار کیا گیا ہے جو کاغذ جیسے محسوس ہوتے ہیں، جو پہلی بار کسی اسمارٹ فون کا حصہ بنا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می جی ٹی 2 پرو میں 6.7 انچ کا ایل ٹی پی او 2.0 امولیڈ ڈسپلے کیو ایچ ڈی پلس ریزولوشن، ایک سے 120 اڈاپٹو ریفریش ریٹ اور ایک ہزار ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ سے لیس ہے۔

ڈسپلے کے نتیجے میں بیٹری لائف بھی بہتر ہوئی ہے جو دیگر ڈسپلے کے نتیجے میں 50 فیصد کم پاور استعمال کرتا ہے۔

اسکرین کے تحفظ کے لیے کورننگ گوریلا گلاس وکٹس کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 512 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

اس کے مقابلے میں جی ٹی 2 میں 6.62 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 120 ریفریش ریٹ اور ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون میں اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر موجود ہے جبکہ 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج اس ماڈل کا حصہ ہے۔

دونوں فونز میں 5000 ایم اے ایچ بیٹریاں موجود ہیں جن کے ساتھ 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ 12 آپریٹںگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یو آئی 3.0 سے کیا گیا ہے۔

دونوں فونز کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس میں سونی آئی ایم ایکس 766 سنسر او آئی ایس اور 1.0µm پکسلز جیسے فیچرز موجود ہیں۔

پرو ماڈل میں دوسرا کیمرا 50 میگا پکسل الٹرا وائیڈ شوٹر ہے جبکہ ایک مائیکرو اسکوپ لینس ہے جو 40 ایکس تک کلوزاپ فوٹوز لے سکتا ہے۔

رئیل می جی ٹی 2 میں بھی ایک الٹرا وائیڈ اور تیسرا میکرو کیمرا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

یہ فون 8 جنوری سے چین میں فروخت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں، جی ٹی 2 کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2699 یوآن (لگ بھگ 75 ہزار پاکستانی روپے) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 3199 یوآن (88 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

جی ٹی 2 پرو کی قیمت 3988 یوآن (ایک لاکھ 11 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جو 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے فون کی ہے جبکہ 12 جی بی ریم اور 512 اسٹوریج والا ماڈل خریدنے کے لیے 4999 یوآن (ایک لاکھ 38 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرنا ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024