ایل جی کا سب سے بڑا اور چھوٹا او ایل ای ڈی ٹی وی پیش
ایل جی نے 2022 کے لیے اپنے نئے ٹیلی ویژن ماڈلز متعارف کرا دیئے ہیں۔
لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے موقع پر ایل جی نے 2022 کے لیے او ایل ای ڈی ماڈلز سی 2 اور جی 2 پیش کیے جن کے ساتھ ایک انٹری لیول ماڈل اے 2 بھی تھا۔
کمپنی کی جانب سے فلیگ شپ ماڈلز کے لیے نئے پراسیسر کا عندیہ بھی دیا گیا جبکہ گیم موڈ میں بھی کچھ اضافے کیے گئے ہیں۔
جنوبی کورین کمپنی نے بتایا کہ جی 2 اس کا اب تک سب سے بہترین او ایل ای ڈی ٹی ہے جس میں سی 2 کے مقابلے میں برائٹنس 20 فیصد زیادہ ہے۔
ایل جی کے مطابق جی 2 کا 97 انچ کا ورژن اس کا اب تک سب سے بڑا او ایل ای ڈی ٹی وی ہے جبکہ 42 انچ سی 2 سیریز میں سب سے چھوٹا او ایل ای ڈی ٹی وی ہے۔
سی 2 اور جی 2 کے ساتھ ایل جی نے 3 نئی سیریز زی 2، بی 2 اور اے 2 بھی پیش کی۔
زی 2 میں 88 انچ اسکرین کے ساتھ 8K ریزولوشن دیا گیا ہے بی 2 میں 120 ہڑتز ریفریش ریٹ موجود ہے جبکہ اے 2 میں جنریشن 5 الفا 7 پراسیسر دیا گیا ہے۔
جی 2 مین کمپنی نے گزشتہ سال کے بہت پتلے گیلری ڈیزائن کو برقرار رکھا ہے جبکہ جی اور سی دونوں سیریز میں بیزل کو بھی کم کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق نئے کاربن فائبر میٹریل کی بدولت نیا جی 2 ماڈل 20 فیصد جبہ سی 2 سیریز 47 فیصد کم وزن کی ہے۔
کمپنی نے مزید بتایا کہ 2022 کے پریمیئم او ایل ای ڈی ماڈلز کے ایچ ڈی ایم آئی ان پٹ سے 48 جی بی پی ایس بینڈ ود کو حاصل کیا جاسکے گا۔
وائس کمانڈ کے فیچر کو بھی بہتر بنایا گیا ہے اور فار فیلڈ مائیک کے ذریعے وائس کمانڈز سے مختلف فنکشنز استعمال کیے جاسکیں گے۔