• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سنگل چارج پر 620 میل سفر کرنے والی کانسیپٹ الیکٹرک گاڑی

شائع January 4, 2022
ای کیو ایکس ایکس — فوٹو بشکریہ مرسڈیز
ای کیو ایکس ایکس — فوٹو بشکریہ مرسڈیز

مرسڈیز نے ایک نئی الیکٹرک کانسیپٹ گاڑی او کیو ایکس ایکس متعارف کرائی ہے۔

لاس ویگاس میں سی ای ایس نمائش کے موقع پر کمپنی نے گاڑی کی جھلک پیش کی۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی نئی کانسیپٹ گاڑی سنگل چارج پر 620 میل تک سفر کرسکتی ہے جبکہ اس میں متعدد ری سائیکل میٹریلز بشمول مشروم فائبرز اور دیگر کو استعمال کیا گیا ہے۔

مرسڈیز کا سنگل چارج پر متاثرکن 620 میل سفر کا دعویٰ کمپیوٹر ٹیسٹنگ پر مبنی ہے اور حقیقی ڈرائیونگ نہیں کی گئی۔

اگر یہ دعویٰ درست ہوا تو سنگل چارج پر سب سے زیادہ سفر کرنے والی الیکٹرک گاڑی ہوگی۔

فوٹو بشکریہ مرسڈیز
فوٹو بشکریہ مرسڈیز

کمپنی کے مطابق 2022 کے موسم بہار میں گاڑی کی ڈرائیونگ کے حقیقی ٹٰسٹ کیے جائیں گے۔

مرسڈیز کا کہنا تھا کہ وہ 2025 تک وہ الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت 50 فیصد تک کرنا چاہتی ہے اور 2030 تک وہ صرف الیکٹرک گاڑیوں کو تیار کرنے کی خواہشمند ہے۔

مرسڈیز نے ای کیو ایکس ایکس کو سیریز پروڈکشن کے لیے ٹیکنالوجی بلیو پرنٹ قرار دیا تاہم اس کی وضاحت نہیں کی گئی۔

اس گاڑی میں مرسڈیز ای کیو ایس سے 50 فیصد بڑا بیٹری پیک موجود ہے جس کا وزن 30 فیصد کم ہے۔

خیال رہے کہ ای کیو ایس مرسڈیز کی فل الیکٹرک سیڈان ہے جو صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

فوٹو بشکریہ مرسڈیز
فوٹو بشکریہ مرسڈیز

گاڑی کی رینج میں اضافے کے لیے کمپنی نے ایروڈائنامکس پر توجہ مرکوز کی جبکہ اس کا وزن کم از کم رکھا گیا ہے تاکہ سنگل چارج پر زیادہ سفر کرسکے۔

اس کا بیٹری پیک میگنیشم اور الونیم بریکس سے تیار کیا گیا ہے جبکہ سسپنشن کی تیاری کے لیے میٹل کی بجائے گلاس فائبر پلاسٹک کو استعمال کیا گیا۔

گاڑی کے اندر ایک بہت بڑی ٹچ اسکرین ہے جو ڈیش بورڈ پر پھیلی ہوئی ہے جس میں 4 فٹ کی وائیڈ اسکرین ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024