• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ولیمے سے اریبہ حبیب کی شادی کی تقریبات کا اختتام

شائع January 4, 2022
ولیمے کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں—فوٹو: انسٹاگرام
ولیمے کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ اریبہ حبیب نے سال 2021 کے آخری دن پر نکاح کرکے جہاں نئی زندگی کا آغاز کیا تھا، وہیں انہوں نے سال 2022 کے آغاز میں ولیمے کی تقریب منعقد کرکے شادی کو یادگار بنا دیا۔

اریبہ حبیب اور سعدین عمران کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ ماہ 27 دسمبر کو ہوا تھا اور خبریں تھیں کہ دونوں کی شادی 2 جنوری 2022 کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اریبہ حبیب نے سال کے آخری دن پر نکاح کرکے اسے یادگار بنادیا

اریبہ حبیب کی مایوں اور مہندی کی تقریبات دسمبر کے آخر میں ہوئی تھیں جب کہ انہوں نے 31 دسمبر کی سہ پہر کو نکاح کرکے گزشتہ سال کے آخری دن کو یادگار بنایا تھا۔

نکاح کے بعد 2 جنوری کو اریبہ حبیب کی رخصتی ہوئی اور وہ پیار گھر سدھار گئی تھیں اور اب ولیمے کی تقریب کے بعد ان کی شادی کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔

نکاح کے بعد بھی اریبہ حبیب نے انسٹاگرام پر اپنی شیندی سمیت دیگر رسومات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی تھیں جب کہ انہوں نے شادی کے موقع پر منعقد کی گئی ’قوالی نائٹ‘ کی ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔

اریبہ حبیب نے گزشتہ ماہ دسمبر کے آغاز میں ہی اپنی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا جب کہ اگست 2021 میں انہوں نے اپنی ’بات پکی‘ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ جلد نئی زندگی کا آغاز کریں گی۔

اریبہ حبیب نے 31 دسمبر 2021 کو نکاح کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
اریبہ حبیب نے 31 دسمبر 2021 کو نکاح کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

ان کے شوہر سعدین عمران کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ کاروباری شخصیت ہیں، تاہم فیشن اور شوبز میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔

اداکارہ کی رخصتی 2 جنوری کو ہوئی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کی رخصتی 2 جنوری کو ہوئی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

شادی کے موقع پر اپنے شریک حیات کے ساتھ رقص کرنے کی اریبہ حبیب کی ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہوگئیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024