• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

شیاؤمی 12 سیریز کے 3 فلیگ شپ فونز متعارف

شائع December 29, 2021
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی

کئی ماہ کی لیکس اور افواہوں کے بعد شیاؤمی کے نئے فلیگ شپ 12 سیریز کے 3 فونز کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔

شیاؤمی 12، 12 پرو اور 12 ایکس کو چین میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کیا گیا۔

شیاؤمی 12 اور 12 پرو پراسیسر کے لحاظ سے زیادہ بہتر فونز ہیں جبکہ 12 ایکس میں ڈسپلے کا حجم چھوٹا اور کم طاقتور پراسیسر استعمال کیا گیا ہے۔

شیاؤمی 12

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاؤمی 12 کئی سال بعد اس کمپنی کا سب سے چھوٹی اسکرین والا فلیگ شپ فون ہے اور بنیادی توجہ فیچرز پر مرکوز کی گئی ہے۔

اس فون میں 6.28 انچ کا امولیڈ ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ سے لیس ہے۔

فنگرپرنٹ اسکینر کو اسکرین کے اندر دیا گیا ہے جبکہ ڈسپلے کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے گوریلا گلاس وکٹس کو استعمال کیا گیا ہے۔

فون کے اندر کوالکوم کا نیا اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ کولنگ پیڈ بھی ڈیوائس کا حصہ ہے۔

شیاؤمی 12 میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 67 واٹ وائرڈ، 50 واٹ وائرلیس اور 10 واٹ ریورس وائرلیس چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

شیاؤمی 12 سیریز کے فونز میں کمپنی کا نیا ایم آئی یو آئی 13 یوزر انٹرفیس موجود ہوگا۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کا حجم 1/1.56 انچ ہے اور آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن سپورٹ دی گئی ہے۔

اس کے ساتھ 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 5 میگا پکسل ٹیلی میکرو کیمرے اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

شیاؤمی 12 میں 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہوں گے۔

یہ فون 31 دسمبر سے چین میں دستیاب ہوگا جس کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 3699 یوآن (ایک لاکھ 3 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 3999 یوآن (ایک لاکھ 11 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 4399 یوآن (ایک لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

شیاؤمی 12 پرو

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

اس فون میں 6.73 انچ کا ایل ٹی پی او ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے ساتھ 1 سے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کی سہولت دستیاب ہوگی جس کا انحصار فون کے ٹاسک پر ہوگا۔

اس فون میں بھی فنگرپرنٹ اسکینر اسکرین کے اندر نصب ہے جبکہ گوریلا گلاس وکٹس پروٹیکشن فراہم کی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 50، 50 میگا پکسل کے تین کیمروں کا سیٹ اپ ہے۔

فون کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کا حجم 1/1.28 انچ کا ہے جبکہ امیج آپٹیکل اسٹیبلائزیشن کا فیچر موجود ہے۔

دوسرا کیمرا 50 میگا پکسل پورٹریٹ لینس ہے جبکہ تیسرا 50 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا اس سیٹ اپ میں موجود ہے۔

کمپنی نے فون کے لیے اپنی فاسٹ آٹو فوکس ٹیکنالوجی کو تیار کرکے نصب کیا ہے تاکہ چہروں اور پس منظر کے دیگر عناصر کو لاک کیا جاسکے۔

شیاؤمی نے ایک نیا نائٹ موڈ الگورتھم میں ڈیوائس کا حصہ بنایا ہے۔

شیاؤمی 12 پرو میں 4600 ایم اے ایچ بیٹری 120 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ 50 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی ڈیوائس کا حصۃ ہے۔

اس فون کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی والا ماڈل 4699 یوآن (ایک لاکھ 31 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 4999 یوآن (ایک لاکھ 39 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 5399 یوآن (ایک لاکھ 51 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں 31 دسمبر سے چین میں دستیاب ہوگا۔

شیاؤمی 12 ایکس

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

یہ کافی حد تک شیاؤمی 12 سے ملتا جلتا فون ہے یعنی 6.28 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

مگر فون میں اسنیپ ڈراگون 870 پراسیسر موجود ہے جبکہ وائرلیس یا ریورس وائرلیس چارجنگ کے فیچرز نہیں دیئے گئے۔

فون میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 67 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فون کا بیک کیمرا سیٹ اپ بھی شیاؤمی 12 جیسا ہی ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کا حجم 1/1.56 انچ ہے اور آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن سپورٹ دی گئی ہے۔

8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن فون کا حصہ ہے اور یہ 31 دسمبر سے چین میں دستیاب ہوگا۔

8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 3199 یوآن (89 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 3799 یوآن (ایک لاکھ 6 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024