• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

بھارتی فلم ساز معاوضے بڑھانے پر اداکاروں سے ناخوش

شائع December 28, 2021
پروڈیوسرز نے اداکاروں کے نام نہیں بتائے—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک
پروڈیوسرز نے اداکاروں کے نام نہیں بتائے—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک

متعدد معروف اور بڑے بھارتی فلم سازوں نے اداکاروں کی جانب سے کورونا کی وبا کے باوجود اپنے معاوضوں میں کروڑوں روپے کا اضافہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایسے رجحان پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں بولی وڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر، ریما کاگتی، زویا اختر، نکھک اڈوانی اور سمیر نیئر نے شوبز آؤٹ لیٹ ’فلم کمپینین‘ سے بات کرتے ہوئے اداکاروں کی جانب سے 100 فیصد تک معاوضہ بڑھانے پر افسوس کا اظہار کیا۔

بھارتی فلم سازوں کے مطابق حیران کن بات یہ ہے کہ بڑے اور سپر اسٹارز کی طرح نئے ہیرو اور ہیروئنز نے بھی اپنے معاوضے میں 100 فیصد تک اضافہ کردیا ہے، جو پہلے15 کروڑ روپے لیتے تھے، اب وہ 30 کروڑ روپے لینے لگے ہیں۔

تمام فلم سازوں نے اداکاروں کے بھاری معاوضوں کی شکایت کی—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
تمام فلم سازوں نے اداکاروں کے بھاری معاوضوں کی شکایت کی—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

کرن جوہر کے مطابق اگر بعض سپر اسٹارز معاوضہ بڑھانے کی بات کریں تو سمجھ میں آنے والی بات ہے مگر حالت یہ ہے کہ نئے اداکاروں نے بھی معاوضے بڑھا دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا نے اپنا معاوضہ بڑھا لیا

معروف فلم ساز نے شکوہ کیا کہ نئے اداکار بھی 20 سے 30 کروڑ روپے معاوضہ دینے کی بات کرتے ہیں جب کہ ان کے مقابلے لکھاری، ہدایت کار، ایڈیٹر اور دیگر تکنیکی افراد انتہائی کم معاوضہ لیتے ہیں۔

ان کی طرح فلم ساز ریما کاگتی نے بھی کہا کہ بڑے اور منجھے ہوئے اداکاروں کے علاوہ نئے اداکاروں نے بھی وبا اور فلمیں ریلیز ہونے کا بہانا بنا کر اپنے معاوضوں میں دگنا اضافہ کردیا ہے۔

پریانکا چوپڑا جیسی اداکارائیں بھاری معاوضہ لیتی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
پریانکا چوپڑا جیسی اداکارائیں بھاری معاوضہ لیتی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اسی دوران فلم ساز نکھل اڈوانی نے کہا کہ ان سے ایک اداکار نے 135 کروڑ روپے تک معاوضہ مانگا، جس پر پروڈیوسر زویا اختر نے کہا کہ اگر کوئی بھی اداکار ان سے اتنا معاوضہ طلب کرے گا تو وہ فلم ہی بنانا چھوڑ دیں گی۔

میزبان نے کرن جوہر سے پوچھا کہ ان کا پروڈکشن ہاؤس بہت بڑا ہے، وہ زیادہ معاوضہ لینے والے نئے اداکاروں کو بھاری معاوضہ دینے سے انکار کیوں نہیں کرتا؟جس پر انہوں نے کہا ان کا پروڈکشن ہاؤس ایسا کر سکتا ہے لیکن ایسا کرنا ٹھیک عمل نہیں، اس لیے ایسا نہیں کیا جاتا۔

مزید پڑھیں: کرینہ کپور نے اپنا معاوضہ بڑھا لیا

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ فلموں کو ایڈیٹر اور دیگر تکنیکی افراد ہی فلم بناتے ہیں مگر حیران کن طور پر جہاں اداکار 15 کروڑ روپے لیتا ہے، وہیں ایک ایڈیٹر 55 لاکھ روپے معاوضہ مانگتا ہے۔

اگرچہ تمام فلم سازوں نے اداکاروں کے بھاری معاوضے کی شکایات کیں، تاہم کسی بھی پروڈیوسر نے اداکاروں کے نام نہیں لیے۔

کرینہ کپور کا شمار بھی بھاری معاوضہ وصول کرنے والی شخصٰیات میں ہوتاہے—فائل فوٹو: فیس بک
کرینہ کپور کا شمار بھی بھاری معاوضہ وصول کرنے والی شخصٰیات میں ہوتاہے—فائل فوٹو: فیس بک

بھارت میں عام طور پر نئے اداکار ایک سے 2 کروڑ روپے ایک فلم کا معاوضہ وصول کرتے ہیں، نئے اداکاروں میں سارہ علی خان، جھانوی کپور اور اننیا پانڈے جیسی اداکارائیں شامل ہیں۔

بولی وڈ میں درمیانہ تجربہ رکھنے والے اداکار 4 سے 6 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں اور ایسے اداکاروں میں عالیہ بھٹ، وکی کوشل اور بھومی پڈنیکر جیسی اداکارائیں شامل ہیں۔

اس کے بعد بڑے اسٹارز جن میں کرینہ کپور، کترینہ کیف، دپیکا پڈوکون اور صنم کپور جیسی اداکارائیں شامل ہیں، وہ 15 سے 25 کروڑ روپے تک معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

بھارت کے سپر اسٹارز جن میں سلمان خان، شاہ رخ رخان، اکشے کمار اور عامر خان جیسے اداکار شامل ہیں وہ 100 کروڑ یا اس سے زیادہ معاوضہ لیتے ہیں۔

سونم، ایشوریا، کترینہ اور انوشکا کا شمار کم معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے—فوٹو: فیس بک/انسٹاگرام
سونم، ایشوریا، کترینہ اور انوشکا کا شمار کم معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے—فوٹو: فیس بک/انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024