ایل جی کا دنگ کردینے والا منفرد ٹرانسپیرنٹ ڈسپلے
لاس ویگاس میں ہر سال کنزیومر الیکٹرونکس شو میں جنوبی کورین کمپنی ایل جی کی جانب سے ایسی ٹی وی اسکرینز کو پیش کیا جاتا ہے جو لوگوں کو دنگ کردیتی ہیں۔
اور اس سال بھی ایل جی ایسا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایل جی ڈسپلے کی جانب سے نئے کانسیپٹس اور پروٹوٹائپس ماڈلز سی ای ایس 2022 میں پیش کیے جارہے ہیں۔
ان میں سب سے خاص 55 انچ کا ایس او ایل ای ڈی ڈسپلے ہے جو 40 فیصد تک شفاف یا ٹرانسپیرنٹ ہے جس کے لیے کمپنی نے اپنے 8 جنریشن مینوفیکچرنگ پراسیس کو استعمال کیا ہے۔
او ایل ای ڈی شیلف نامی یہ ڈیوائس 55 امچ لے 2 ٹرانسپیرنٹ او ایل ای ڈی ڈسپلے پر مشتم ہے جن میں ایک اوپر اور دوسری شیلف میں ہے۔
اس کے پیچھے یہ خیال ہے کہ ڈسپلے کی ایک اسکرین پر آرٹ ورک کو ڈسپلے جبکہ دوسرے میں اس کی تفصیلات بتائی جائیں۔
اس کے ساتھ ساتھ جب اسکرین کو ٹرن آف کیا جاتا ہے تو ٹرانسپیرنٹ میٹریل اوپر آجاتا ہے تاکہ اسکرین کے پیچھے کی اشیا کو دیکھا جاسکے بالکل کسی پینٹنگ کی طرح۔
ایل جی ڈسپلے کی جانب سے اب تک متعدد کروڈ ڈسپلے کو پیش کیا جاچکا ہے جن میں سے ایک ایسی اسکرین بھی ہے جو کپڑے کی طرح لپٹ جاتی ہے۔
یہ نئے ٹرانسپیرنٹ ڈسپلے فی الحال صرف کانسیپٹ اور پروٹوٹائپ ہیں مگر کمپنی مستقبل میں اسے صارفین کے لیے تیار کرنے کی خواہشمند ہے۔