• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

آنر کے پہلے فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی پہلی جھلک سامنے آگئی

شائع December 27, 2021
میجک وی کا ڈیزائن — فوٹو بشکریہ آنر
میجک وی کا ڈیزائن — فوٹو بشکریہ آنر

آنر کا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون جلد متعارف کرایا جائے گا جس کے بارے میں کمپنی نے ایک ویڈیو ٹیزر بھی جاری کیا ہے۔

یہ کوالکوم کے فلیگ شپ اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر والا پہلا فولڈ ایبل فون بھی ہوگا۔

ویڈیو ٹیزر میں کمپنی کی جانب سے فون کے ڈیزائن کی جھلک پیش کی گئی ہے جس میں کور اسکرین کے ساتھ پرائمری لارج اسکرین اور دیگر تفصیلات دیکھی جاسکتی ہیں۔

فون کی مین اسکرین میں کوئی کیمرا کٹ آؤٹ موجود نہیں اور واضح نہیں کہ فون میں سیلفی کیمرا نہیں دیا گیا یا وہ ڈسپلے کے اندر چھپا ہوا ہے۔

آنر کے مطابق میجک وی نامی یہ فول ایبل اسمارٹ فون فلیٹ اسکرین پر مشتمل ہے جو 2 حصوں پر مبنی ہے جس میں کوئی گیپ موجود نہیں۔

فوٹو بشکریہ آنر
فوٹو بشکریہ آنر

بند شکل میں یہ فون 6.5 انچ اسکرین پر مشتمل ہوگا جس میں پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کھلنے پر یہ اسکرین 8 انچ کی ہوجائے گی۔

اس سے قبل جو تفصیلات سامنے آئی تھیں ان کے مطابق اس فون کا ڈسپلے ویژن آکس اور بی او ای کی جانب سے آنر کو فراہم کیا جائے گا۔

کمپنی کا تو دعویٰ ہے کہ 2022 میں دستیابی کے بعد میجک وی دیگر فولڈ ایبل فونز کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

ابھی یہ واضح نہیں آنر کی جانب سے یہ فون کب تک متعارف کرایا جائے گا مگر خیال کیا جارہا ہے کہ جنوری یا فروری 2022 میں اسے پیش کیا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024