• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کرکٹ پر بنی بولی وڈ فلم ’83‘ ریلیز

شائع December 25, 2021
فلم میں رنویر سینگھ نے کپل دیو کا کردار ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ
فلم میں رنویر سینگھ نے کپل دیو کا کردار ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ

طویل انتظار اور تاخیر کے بعد بولی وڈ اسپورٹس ڈراما فلم ’83‘ کو سینماؤں سمیت اسٹریمنگ ویب سائٹس پر ریلیز کردیا گیا۔

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی فلم کو ابتدائی طور پر اپریل 2019 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم مختلف وجوہات اور بعد ازاں کورونا کی وبا کے باعث اس کی ریلیز موخر ہوتی رہی۔

اب طویل تاخیر اور انتظار کے بعد 24 دسمبر کو اسے ریلیز کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’1983‘ میں رنویر سنگھ، کپل دیو بنیں گے

فلم کی کہانی بھارت کی جانب سے 1983 میں جیتنے والے پہلے کرکٹ ورلڈ کپ کے گرد گھومتی ہے، جس میں رنویر سنگھ نے کرکٹ ٹیم کے اس وقت کے کپتان کپل دیو کا کردار ادا کیا ہے۔

رنویر سنگھ کی اداکاری کو سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ
رنویر سنگھ کی اداکاری کو سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ

دپیکا پڈوکون نے فلم میں بھی رنویر سنگھ کی اہلیہ یعنی کپل دیوی کی بیوی رومی بھاٹیا کا کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سلیم ثاقب، پنکج ترپاتھی اور بومن ایرانی سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پہلا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم پر فلم

فلم میں 1983 کا کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے والی بھارتی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کرداروں سمیت کرکٹ بورڈ کے اہم عہدیداروں اور حکومتی افسران کو بھی دکھایا گیا ہے۔

فلم میں بھی دپیکا پڈوکون اداکار کی بیوی بنی ہیں—اسکرین شاٹ
فلم میں بھی دپیکا پڈوکون اداکار کی بیوی بنی ہیں—اسکرین شاٹ

فلم کی ریلیز اور اس کی پہلے دن کی کمائی کے حوالے سے ’ہندوستان ٹائمز‘ نے بتایا کہ فلم کو 24 دسمبر کو بھارت سمیت دیگر ممالک کے سینماؤں میں ریلیز کرنے سمیت او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر بھی اسے جاری کردیا گیا۔

فلم نے پہلے ہی دن سینماؤں میں 14 کروڑ بھارتی روپے کی کمائی کی جب کہ اسے آن لائن بھی بہت سارے افراد نے دیکھا۔

فلم ’83‘ سے متعلق کچھ دن قبل رنویر سنگھ نے کہا تھا کہ ان کی فلم میں ایک خاص سین ہے، جسے دیکھ پر پاکستانی شائقین بہت خوش ہوں گے، تاہم انہوں نے مذکورہ سین سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024