• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

واٹس ایپ کی اس نئی بہترین ٹِرک کو استعمال کرنا جانتے ہیں؟

شائع December 24, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن ہے جو میٹا (فیس بک کا نیا نام) کی ملکیت ہے۔

واٹس ایپ کے صارفین 2 ارب سے زیادہ ہیں جس ا استعمال لوگ اپنے دوستوں ساتھیوں اور پیاروں سے رابطے کے لیے کرتے ہیں، جو ٹیکسٹ میسجز کے ساتھ آڈیو، ویڈیو کالز اور میڈیا فائلز بھیجنے جیسی سہولیات فراہم کرتی ہیں۔

مگر کیا آپ واٹس ایپ کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائی گئی ایک دلچسپ ٹرک سے واقف ہیں جو آپ کے یوزر نیم کو دوسروں کے لیے 'نادیدہ' بنا دیتی ہے۔

جی ہاں واقعی واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو صارفین کو اپنا نام نادہدہ ٹیکسٹ میں لکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اگرچہ ایپ میں نام کے بغیر استعمال نہیں کیا جاسکتا مگر اس نئے فیچر سے گروپس کے لیے اپنا نام چھپایا جاسکتا ہے یا پرائیویسی برقرار رکھنے کے لیے بلینک دکھایا جاسکتا ہے۔

اس کو استعمال کرنے کا طریقہ البتہ جاننا ضروری ہے۔

اس فیچر کو کیسے استعمال کریں؟

اس مقصد کے لیے موبائل یا کمپیوٹر پر واٹس ایپ کو اوپن کریں۔

اس کے بعد Symbols: ⇨ ຸ کاپی کریں اور سیٹنگز میں جائیں۔

سیٹنگز میں اپنے موجودہ واٹس ایپ نام کے آگے موجود پینسل پر کلک کریں اور نام کی جگہ کاپی کیے گئے سیمبل کو پیسٹ کرکے نام کو تبدیل کرنے کے آپشن کو اوکے کردیں۔

ایسا کرنے پر واٹس ایپ پر نام بلینک ہوجائے گا۔

اس کے بعد اگر کوئی واٹس ایپ گروپ میں آپ کو ایڈ کرنے کی کوشش کرے گا تو ایسا نہیں کرسکے گا کیونکہ اسے آپ کا نام ہی نظر نہیں آئے گا ماسوائے اس صورت میں جب وہ آپ کا کانٹیکٹ ہو۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024