• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سینے میں تکلیف کی شکایت، عابد علی کی طبیعت اب بہتر ہے، پی سی بی

شائع December 21, 2021
عابد علی قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں بیٹنگ کر رہے تھے جب انہیں درد محسوس ہوا — فائل فوٹو: عابد علی ٹوئٹر
عابد علی قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں بیٹنگ کر رہے تھے جب انہیں درد محسوس ہوا — فائل فوٹو: عابد علی ٹوئٹر

قائد اعظم ٹرافی کے دوران ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کی طبیعت ناساز ہوگئی اور سینے میں تکلیف کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) عہدیدار کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں بیٹنگ کر رہے تھے جس دوران انہیں سینے میں تکلیف کا سامنا ہوا جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

عابد علی کی اچانک طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سامنے نہیں آئی تاہم مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ اور ون ڈے ڈیبیو پر سنچری، عابد علی کا نیا عالمی ریکارڈ

یاد رہے کہ عابد علی قائداعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا اور سینٹرل پنجاب کے درمیان میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جا رہا ہے۔

بی سی بی عہدیدار کا کہنا تھا کہ عابد علی کی طبیعت بہتر ہے، عابد علی نے ہسپتال پہنچ کا کہا کہ انہیں کندھے میں درد محسوس ہو رہا ہے، ان کے ضروری ٹیسٹ کیے گئے جن کی ابتدائی رپورٹس کلیئر آئی ہیں۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ عابد علی نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے خلاف دونوں اننگز میں سب سے زیادہ رنز اسکور کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عابد علی کی شاندار بلے بازی، پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست

دوسرے ٹیسٹ کی واحد اننگز میں انہوں نے 39 رنز اسکور کیے تھے، انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ عابد علی نے دسمبر 2019 میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور وہ ڈیبیو میچ میں سنچری اسکور کرنے والے پاکستان کے 12ویں کھلاڑی بن گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024