• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایک سال میں 18 ٹی20 فتوحات کا نیا ریکارڈ

شائع December 14, 2021
پاکستان نے 35 مرتبہ مخالف ٹیم کو آؤٹ کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا—فوٹو:پی سی بی ٹوئٹر
پاکستان نے 35 مرتبہ مخالف ٹیم کو آؤٹ کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا—فوٹو:پی سی بی ٹوئٹر

پاکستان ٹیم کی ٹی20 کرکٹ میں شان دار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں باآسانی 63 رنز سے کامیابی حاصل کرکے ایک سال میں سب سے زیادہ فتوحات کا ریکارڈ توڑ دیا۔

قومی ٹیم نے اس سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف 3 ٹی20 میچوں کی سیریز میں حریف ٹیم کو وائٹ واش کرکے سیریز جیت لی تھی اور یوں 2021 میں اپنی فتوحات کی تعداد 17 کرلی تھی۔

مزیدپڑھیں: پہلا ٹی20: محمد وسیم کی شان دار باؤلنگ، پاکستان 63 رنز سے کامیاب

ویسٹ انڈیز کے خلاف 63 رنز کی فتح کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے رواں برس ٹی20 طرز کرکٹ میں اپنی فتوحات کی تعداد 18 کرلی جو ایک ریکارڈ ہے۔

پی سی بی کےمطابق قومی ٹیم نے اپنا ریکارڈ توڑا ہے، اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے مختصر طرز کرکٹ میں 2018 میں 17 کامیابیاں سمیٹ لی تھیں۔

بابراعظم کی قیادت میں قومی ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی اور سیمی فائنل میں ناقابل شکست رہتے ہوئے رسائی کی تھی۔

قومی ٹیم نے آئی سی سی کے ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دینے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا اور فائنل تک رسائی کرنے والی مضبوط ٹیم نیوزی لینڈ کو بھی زیر کیا تھا۔

تاہم آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو شکست دی اور اس کے بعد فائنل بھی جیت کر پہلی مرتبہ ٹی20 چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تصاویر: پہلے ٹی20 میں پاکستان کی شاندار کارکردگی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک اور مفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

ٹی20 کرکٹ میں 35 مرتبہ مخالف ٹیم کے تمام بلے بازوں کو آؤٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا جو اس طرز کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کا واحد کارنامہ ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے دیگر دو میچز 14 اور 16 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

سیریز کے پہلے میچ میں بیٹنگ کے بعد باؤلنگ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے قومی ٹیم نے بقیہ میچوں کے لیے فیورٹ کا اشارہ دے دیا ہے جبکہ ہوم گراؤنڈ کا فائدہ بھی حاصل کرسکتی ہے۔

پہلے میچ میں کپتان بابراعظم صفر پر آؤٹ ہوئے مگر تجربہ کار بلے باز محمد رضوان نے پہلے فخر زمان اور پھر حیدرعلی کےساتھ شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی کی راہ پر گامزن کردیا۔

نوجوان حیدرعلی نے 68 رنز کی خوب صورت اننگز کھیلی اور ان کے ساتھ آخری اوورز میں محمد نواز نے 10 گیندوں پر 30 رنز بناکر 200 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔

باؤلنگ میں محمد وسیم اور شاداب خان نے بالترتیب 4 اور 3 وکٹیں حاصل کرکے 63 رنز کی کامیابی دلائی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024