• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

ارجنٹینا کے عظیم فٹ بالر میراڈونا کی چرائی گئی قیمتی گھڑی بھارت سےبرآمد

شائع December 11, 2021
بھارتی پولیس نے کہا کہ ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے—فوٹو: اے ایف پی
بھارتی پولیس نے کہا کہ ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے—فوٹو: اے ایف پی

بھارت کی پولیس نے ریاست آسام کے شہر گوہاٹی سے ارجنٹینا کے آنجہانی عظیم فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی دبئی سے چرائی گئی قیمتی گھڑی برآمد کرلی۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ اسٹار فٹ بالر ڈیاگومیراڈونا کی دبئی میں چرائی گئی قیمتی گھڑی برآمد کرکے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ارجنٹینا کے فٹ بال لیجنڈ میراڈونا چل بسے

پولیس کا کہنا تھا کہ شمال مشرقی ریاست آسام میں شہری وازید حسین کو گرفتار کرلیا ہے اور سوس میڈ ہوبلوٹ گھڑی برآمد کرلی ہے جو وہ دبئی میں مبینہ طور پر چرانے کے بعد بھارت آگئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ 37 زیر حراست مشتبہ شخص دبئی میں ایک کمپنی میں 2016 سے سیکیورٹی گارڈ کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں جہاں ارجنٹینا کے مشہور فٹ بالر سے متعلق یادگار اشیا رکھی گئی ہیں۔

بھارتی پولیس کا کہنا تھا کہ سنگل ایڈیشن گھڑی کی قیمت تقریباً 26 ہزار 500 ڈالر قیمت ہے، جس پر اسٹار فٹ بالر کی تصویر، ان کی جرسی کا نمبر 10 کے ساتھ دستخط بھی ہیں۔

سواساگر پولیس کے سپرینٹنڈنٹ راکیش روشان کا کہنا تھا کہ گو کہ گھڑیوں کے بہت محدود ایڈیشن دستیاب ہیں یہ گھڑی میراڈونا کے لیے تیار کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے معلومات دبئی حکام سےموصول ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں میراڈونا سپرد خاک

فٹ بال کی تاریخ کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک میراڈونا گزشتہ برس نومبر میں 60 سال کی عمر انتقال کر گئے تھے۔

بھارتی ریاست آسام کے وزیراعلیٰ ہیمانتا بسوا سرما کا کہنا تھا کہ مقامی پولیس نے دبئی کے عہدیداروں کی اطلاع ملنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ زیرحراست ملزم نے میراڈونا کی گھڑی چرانے کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔

ملزم نے بتایا کہ وہ رواں برس اگست میں اپنے والد کے علیل ہونے پر اپنے آبائی علاقے آسام واپس آگیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024