• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

جی میل میں اب ون آن ون آڈیو اور ویڈیو کال کرنا ممکن

شائع December 7, 2021
جی میل ایپ میں یہ اضافہ کیا گیا — فوٹو بشکریہ گوگل
جی میل ایپ میں یہ اضافہ کیا گیا — فوٹو بشکریہ گوگل

جی میل دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس ہے اور اب اس میں ایک اہم ترین فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

گوگل کی جانب سے کافی عرصے سے جی میل کو ای میل میسجز تک محدود رکھنے کی بجائے اسے ہر طرح کے فیچرز سے لیس ہب میں تبدیل کیا جارہا ہے۔

اسی وجہ سے گوگل نے جی میل یا ورک اسپیس کے لیے ون آن ون وائس اور ویڈیو کالز کا فیچر جی میل ایپ کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔

گوگل کی جانب سے اس فیچر کا اعلان ستمبر میں کیا گیا تھا مگر 6 دسمبر سے گوگل ورک اسپیس، جی سیوٹ یا ذاتی گوگل اکاؤنٹس کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

ویسے تو جی میل ایپ میں پہلے بھی کالز اسٹارٹ کرنا ممکن تھا مگر اس کے لیے گوگل میٹ ویڈیو کانفرنسنگ کالز کا انوائیٹ بھیجنا پڑتا ہے۔

مگر اب اس عمل کو آسان بنا دیا گیا ہے اور ون آن ون چیٹ میں اوپر دائیں جانب فون اور ویڈیو آئیکونز پر کلک کرکے کالز کی جاسکیں گی۔

یہ ایک نیا اضافہ ہے مگر یہ گوگل کا جی میل کو اپنی کمیونیکشن سروسز کا مرکزی ہب بنانے کے مقصد کی جانب بڑی پیشرفت ہے۔

گوگل نے بتایا کہ اگر صارف گوگل چیٹ ایپ میں کال اسٹارٹ کریں گے تو اسے جی میل ایپ میں ری ڈائریکٹ کردیا جائے گا۔

جی میل ایپ میں اب ای میلز 4 ٹیبز میں سے ایک ٹیب کا حصہ ہوں گی۔

یہ ٹیبز چیٹ، اسپیسز (گوگل کی میسجنگ سروس) اور میٹ پر مشتمل ہوں گی۔

خیال رہے کہ گوگل کی جانب سے کچھ عرصے قبل ورک اسپیس کو جی میل کا حصہ بناکر اسے مفت کردیا گیا تھا تاکہ اسے ہر طرح کی سرگرمیوں کا ہب بنایا جاسکے۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024