• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

دنیا کا پہلا 60 میگا پکسل انڈر ڈسپلے سیلفی کیمرے والا نیا فلیگ شپ فون

شائع December 7, 2021
موٹو ایج ایکس 30  — فوٹو بشکریہ چین جین ویبو اکاؤنٹ
موٹو ایج ایکس 30 — فوٹو بشکریہ چین جین ویبو اکاؤنٹ

موٹرولا کی جانب سے 9 دسمبر کو نیا فلیگ شپ فون موٹو ایچ ایکس 30 متعارف کرایا جارہا ہے۔

فون کو متعارف ہونے سے قبل ہی کمپنی نے اپنے نئے فلیگ شپ فون کی پہلی جھلک بھی پیش کی ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ اس کمپنی کا پہلا انڈر ڈسپلے سیلفی کیمرے سے لیس فون ہوگا۔

اور ہاں یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون بھی ہوگا جس کا سیلفی کیمرا 60 میگا پکسل کا ہوگا جبکہ کوالکوم کے نئے اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر سے لیس بھی ممکنہ طور پر دنیا کا پہلا فون ہوگا۔

موٹرولا کے جنرل منیجر چین جن نے سوشل میڈیا پر موٹو ایج ایکس 30 کی تصویر شیئر کی۔

تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ انڈر اسکرین کیمرا اب بھی انڈسٹری کے لیے ایک مشکل انتخاب ہے، مگر طلب اور فیڈبیک میں حیران کن اضافے سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ہم نے درست قدم بڑھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تو اسی وجہ سے ہم نے اس بار فیصلہ کیا کہ موٹو ایج ایکس 30 کا ایک خصوصی ورژن اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پلیٹ فارم کا پہلا انڈر اسکرین سیلفی کیمرا فون ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا 60 میگا پکسل فرنٹ کیمرا فون بھی ہوگا یعنی یہ دوہرا سرپرائز ہے، تو پلیز 9 دسمبر تک انتظار کریں۔

اس تصویر کے ساتھ موٹرولا کے چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو کے آفیشل اکاؤنٹ پر بھی فون کا ایک نیا ٹیزر جاری کیا گیا۔

فوٹو بشکریہ موٹرولا ویبو اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ موٹرولا ویبو اکاؤنٹ

اس ٹیزر میں بھی انڈر ڈسپلے کیمرا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ موٹو ایج ایک 30 60 میگا پکسل کیمرے سے بیوٹی سیلفی لیں، موٹو ایج ایکس 30 کی آمد میں بھی صرف 2 دن رہ گئے ہیں۔

موٹرولا کے جنرل منیجر نے فون کے ایک خصوصی ورژن میں انڈر ڈسپلے کیمرے کا حوالہ دیا، مگر اس سے کیا مراد تھی، یہ واضح نہیں۔

موٹو ایج ایکس 30 میں کوالکوم کا نیا فلیگ شپ پراسیسر تو ہوگا ہی اس کے ساتھ 6.67 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے 144 ہرٹز ریفریش ریٹ، ایچ ڈی آر 10 پلس سپورٹ جیسے فیچرز ہوں گے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جن میں سے 2 کیمرے 50، 50 میگا پکسل سنسر کے ہوں گے جبکہ ایک 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرا ہوگا۔

حالیہ لیکس کے مطابق اس فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 68 واٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی جائے گی۔

یہ فون موٹرولا کی جانب سے سب سے پہلے چین میں 9 دسمبر کو پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024