• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

واٹس ایپ صارفین کے بڑے مسئلے کا حل پیش کردیا گیا

شائع December 6, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے مگر صارفین کو موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز فون کی اسٹوریج کو بہت تیزی سے بھر دیتی ہیں۔

مگر اب کمپنی نے اس کا ایک منفرد حل نکال لیا ہے تاکہ فون کی اسٹوریج کو بچایا جاسکے۔

اس مقصد کے لیے کمپنی نے اپنے ایک فیچر ڈس اپیئرنگ میسجز کو اپ ڈیٹ کردیا ہے۔

واٹس ایپ نے گزشتہ سال نومبر میں ڈس اپیئرنگ میسجز کا فیچر متعارف کرایا تھا جو مخصوص چیٹس میں ان ایبل کرکے پیغامات کو 7 دن میں غائب کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اب تک اس فیچر کے تحت میسجز 7 دن بعد چیٹ ونڈو سے خود غائب ہوتے ہیں مگر اب کمپنی نے اسے بہتر بنایا ہے۔

کمپنی نے ایک بیان میں بتایا کہ 7 دن کے ساتھ اب صارفین کی سہولت کے لیے 24 گھنٹے اور 90 دن کے 2 نئے آپشنز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

اس فیچر کے تحت بھیجی جانے والی چیٹ کے اسکرین شاٹ کو لینا ممکن ہے یعنی پرائیویسی کو تحفظ تو نہیں ملے گا مگر کمپنی کی جانب سے یہ فیچر اسٹوریج سیور کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

یعنی جب میسجز طے کردہ وقت پر خودکار طور پر ڈیلیٹ ہوجائیں گے تو اسٹوریج اسپیس بی کلیئر ہوگا اور صارف کو خود یہ مینوئل طریقے سے نہیں کرنا پڑے گا۔

اگر اس فیچر کو بائی ڈیفالٹ ان ایبل کیا جائے تو تمام نئی ون آن ون چیٹس منتخب کردہ دورانیے میں چیٹ ونڈوز سے غائب ہوجائیں گی اور کمپنی نے یہ سہولت بھی اس فیچر میں شامل کردی ہے تاہم تمام صارفین تک اس کے پہنچنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ واٹس ایپ
فوٹو بشکریہ واٹس ایپ

اس مقصد کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں اکاؤنٹ پھر پرائیویسی اور وہاں ڈیفالٹ میسج ٹائمر پر کلک کرکے اپنی پسند کے وقت کے آپشن کو منتخب کرلیں۔

کمپنی نے بتایا کہ کسی پیغام کو کب تک برقرار رکھنا ہے، یہ فیصلہ آپ کے ہاتھوں میں ہونا چاہیے۔

واٹس ایپ کے مطابق لوگ بلاسوچے سمجھے اپنی ہر چیز کی ڈیجیٹل کاپی کو چھوڑ دیتے ہیں، جو ہمارے ہر بات کا مستقل ریکارڈ بن جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے گزشتہ سال ڈس اپیئرنگ میسجز کا فیچر متعارف کرایا تھا۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ حال ہی میں اس مقصد کے لیے تصاویر اور ویڈیوز کی فوری ڈیلیٹ کا فیچر ویو ونس بھی متعارف کرایا گیا تھا۔

انفرادی چیٹس میں یہ فیچر کیسے استعمال کریں؟

اس مقصد کے لیے واٹس ایپ کو اوپن کریں اور مطلوبہ فرد کی چیٹ ونڈو کو کھولیں۔

وہاں کانٹیکٹ کے نام پر کلک کریں اور نیچے جاکر ڈس اپیئرنگ میسجز پر کلک کریں اور پروموٹ میسج پر Continue کے آپشن پر کریں۔

وہاں آپ 24 گھنٹے، 7 دن یا 90 دن کے آپشنز کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔

اسی طریقہ کار سے ڈیس اپیئرنگ میسج کو ڈس ایبل بھی کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق گروپس چیٹ کے لیے بھی ایک نئے آپشن کا اضافہ کیا گیا ہے اور یہ نیا فیچر آپشنل ہوگا جس سے موجودہ یا سابقہ چیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024