• KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:04am Sunrise 6:29am
  • KHI: Fajr 5:23am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:04am Sunrise 6:29am

دنیا کا پہلا 50 میگا پکسل سیلفی کیمرے والا فون آنر 60 پرو

شائع December 1, 2021
— فوٹو بشکریہ آنر
— فوٹو بشکریہ آنر

آنر نے ہواوے سے الگ ہونے کے بعد جنوری 2021 کو اپنا پہلا فون متعارف کرایا تھا اور پھر جون میں آنر 50 سیریز کو پیش کیا گیا جس میں گوگل موبائل سروسز کی واپسی ہوئی۔

اب چینی کمپنی نے آنر 60 سیریز کے 2 فونز کو متعارف کرایا ہے۔

آنر 60 اور 60 پرو کو چین میں سب سے پہلے متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ دونوں فونز ڈیزائن کے لحاظ سے ایک جیسے ہی ہیں مگر پرو ماڈل میں کافی اہم اپ گریڈز کی گئی ہیں۔

آنر 60 — فوٹو بشکریہ آنر
آنر 60 — فوٹو بشکریہ آنر

آنر 60 پرو دنیا کا پہلا فون ہے جس میں 50 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جبکہ ڈیوائس کے اندر اسنیپ ڈراگون 778 جی پلس پراسیسر موجود ہے۔

کمپنی کے مطابق نئے پراسیسر کی وجہ سے ڈیوائس کی پرفارمنس میں گزشتہ ماڈل سے 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

فوٹو بشکریہ آنر
فوٹو بشکریہ آنر

آنر 60 میں اسنیپ ڈراگون 778 جی پراسیسر کو استعمال کیا گیا ہے۔

دونوں فونز میں او ایل ای ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ایچ ڈی آر 10 سرٹیفکیشن (ایچ ڈی آر 10 پلس پرو ماڈل کے لیے) کے ساتھ دیا گیا۔

آنر 60 پرو میں کواڈ کروڈ ڈسپلے موجود ہے جس کا حجم 6.78 انچ کا ہے جبکہ آنر 60 میں 6.67 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے۔

آنر 60 پرو — فوٹو بشکریہ آنر
آنر 60 پرو — فوٹو بشکریہ آنر

آنر 60 پرو میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 50 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

آنر 60 میں بھی بیک پر 3 کیمرے ہیں اور یہ سیٹ اپ 108 میگا پکسل مین، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمروں پر مشتمل ہے۔

اس فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

آنر کا ماننا ہے کہ 60 سیریز بہترین وی لاگنگ فونز ہیں اور اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے ہینڈ فری کو ان ایبل کیا جاسکتا ہے، یعنی ہاتھ اوپر اٹھا کر اور مختلف اشاروں سے کیمرے کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ آنر
فوٹو بشکریہ آنر

آنر 60 میں 4300 ایم اے ایچ جبکہ آنر 60 پرو میں 4800 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے اور دونوں کے ساتھ 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق 15 منٹ میں 50 فیصد بیٹری چارج ہوسکتی ہے مگر یہ اس لیے حیران کن ہے کیونکہ 50 پرو میں 100 واٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی تھی مگر نئے ماڈل میں اسے کم کردیا گیا۔

فوٹو بشکریہ آنر
فوٹو بشکریہ آنر

نئے فونز میں اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج میجک یو آئی 5.0 سے کیا گیا ہے، جس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے ورژن سے پرائیویسی اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے میں مدد ملی۔

آنر 60 میں 8 سے 12 جی بی ریم جبکہ 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے۔

آنر 60 پرو میں 8 سے 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

دونوں فونز ابھی چین میں پری آرڈر میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

آنر 60 کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2700 یوآن (74 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 3000 یوآن (82 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 3300 یوآن (90 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

اس کے مقابلے میں 60 پرو کا 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 3700 یوآن (ایک لاکھ ایک ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 4000 یوآن (ایک لاکھ 10 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024