• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

جویریہ اور انوشے عباسی کی والدہ انتقال کر گئیں

شائع November 29, 2021
دونوں اداکارائیں سوتیلی بہنیں ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں اداکارائیں سوتیلی بہنیں ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ جویریہ اور انوشے عباسی کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ کی مغفرت کے لیے دعائیں کی ہیں۔

اداکارہ جویریہ عباسی اور انوشے عباسی کی والدہ ایک ہی تھیں، تاہم دونوں کے والد الگ الگ تھے۔

جویریہ عباسی نے انسٹاگرام پر والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مختصر پوسٹ میں بتایا کہ ان کی والدہ ناہید عباسی انتقال کر گئیں۔

انہوں نے شائقین سے والدہ کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل بھی کی اور ان کی پوسٹ پر شائقین سمیت شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے ساتھ دکھ اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

ان کی طرح انوشے عباسی نے بھی اپنی پوسٹ میں والدہ کے انتقال سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا اور ساتھ ہی ان کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

انوشے عباسی نے بتایا کہ ان کی والدہ کی تدفین کراچی کے تاریخی قبرستان ’سخی حسن‘ میں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: انوشے سوتیلی بہن ہیں، جویریہ عباسی

ان کی پوسٹ پر بھی متعدد شوبز شخصیات سمیت ان کے مداحوں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ کی مغفرت کی دعائیں کیں۔

خیال رہے کہ انوشے عباسی اداکار شمعون عباسی کی بھی سوتیلی بہن ہیں۔

انوشے اور شمعون عباسی کے والد زبیر عباسی نے جویریہ کی والدہ ناہید عباسی سے دوسری شادی کی تھی۔

والدین کی دوسری شادی کے بعد شمعون عباسی اور جویریہ عباسی نے بھی شادی کرلی تھی اور دونوں کو ایک جواں سالہ بیٹی بھی ہے۔

جویریہ عباسی اور شمعون عباسی نے نوجوانی میں 1997میں شادی کی تھی تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

دونوں کے ہاں شادی کے دو سال بعد بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی، جو اس وقت اداکاری کرتی دکھائی دیتی ہیں اور وہ اپنی والدہ کے ہمراہ رہتی ہیں۔

جویریہ کی بیٹی عنزیلہ بھی اداکارہ ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
جویریہ کی بیٹی عنزیلہ بھی اداکارہ ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024