• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان کا بیلسٹک میزائل ’شاہین ون اے‘ کا کامیاب تجربہ

شائع November 26, 2021
ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے فلائٹ ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی — فوٹو: اے پی پی
ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے فلائٹ ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی — فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد: پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین ون اے‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے کے مطابق بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کے آزمائشی تجربے کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے مخصوص ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کی دوبارہ تصدیق کرنا تھا۔

اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج، نیسکام کے چیئرمین ڈاکٹر رضا ثمر، آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد علی اور اسٹریٹیجک تنظیموں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے بیلسٹک میزائل کی آزمائشی پرواز کا مشاہدہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے فلائٹ ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔

انہوں نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی بہترین شراکت کے لیے تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا۔

صدر، وزیر اعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024