• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

ریڈمی نوٹ 11 کا 4 جی ورژن پیش

شائع November 25, 2021
نوٹ 11 فورجی — فوٹو بشکریہ ریڈمی
نوٹ 11 فورجی — فوٹو بشکریہ ریڈمی

شیاؤمی کے ذیلی برانڈ ریڈمی نے نوٹ 11 سیریز کو چین میں اکتوبر 2021 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

یہ سیریز ریڈمی نوٹ 11، نوٹ 11 پرو اور نوٹ 11 پرو پلس پر مشتمل ہے اور اب کمپنی نے اس میں ایک اور فون کا اضافہ کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اب ریڈمی نوٹ 11 کا 4 جی ورژن متعارف کرایا گیا ہے۔

درحقیقت یہ ریڈمی نوٹ 11 کا ہی 4 جی ورژن نہیں بلکہ حقیقت میں ریڈمی 10 پے جس میں بیک پر ایک کیمرا کم کردیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ ریڈمی
فوٹو بشکریہ ریڈمی

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 88 پراسیسر موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ایم آئی یو آئی 12.5 سے کیا گیا ہے۔

ریڈمی نوٹ 11 فور جی میں 6.5 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے 920 ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ڈسپلے کچھ پڑھتے ہوئے خودکار طور پر 45 ہرٹز اور ویڈیو دیکھتے ہوئے 60 ہرٹز ریفریش ریٹ پر سوئچ ہوجاتا ہے۔

اسکرین میں پنچ ہول ڈیزائن میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جبکہ بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے۔

اس سیٹ اپ کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ ریڈمی
فوٹو بشکریہ ریڈمی

سائیڈ پر فنگرپرنٹ اسکینر، یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ، اسٹیریو اسپیکرز، ہیڈفوج جیک اور آئی آر بلاسٹر دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں۔

فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ بیٹر 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ 9 واٹ ریورس وائرڈ چارجنگ سپورٹ بھی ڈیوائس کا حصہ ہے۔

ریڈمی نوٹ 11 فور جی 4 سے 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے اور یہ یکم دسمبر کو چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

4 جی بی ریم والا ماڈل 999 یوآن (27 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 6 جی بی ریم والا فون 1099 یوآن (30 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024