• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

آنر 60 سیریز یکم دسمبر کو متعارف کرانے کا اعلان

شائع November 22, 2021
آنر 60 کے ڈیزائن کی جھلک — فوٹو بشکریہ آنر
آنر 60 کے ڈیزائن کی جھلک — فوٹو بشکریہ آنر

ہواوے سے الگ ہوجانے والے برانڈ آنر نے جون 2021 میں 50 سیریز کے 3 فونز متعارف کرائے تھے جن کو عالمی سطح پر اکتوبر میں پیش کیا گیا۔

یہ آنر کے طویل عرصے بعد عالمی سطح پر گوگل موبائل سروس سپورٹ سے لیس اولین فونز تھے۔

اب یہ کمپنی اپ ڈیٹ ماڈلز آنر 60 سیریز کی شکل میں متعارف کرانے کے لیے تیار ہے جس کا ڈیزائن کافی منفرد محسوس ہوتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آنر 60 سیریز کو یکم دسمبر کو پیش کیا جارہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس سیریز کا ایک ویڈیو ٹیزر بھی جاری کیا گیا جس میں فونز کے ڈیزائن کی جھلک پیش کی گئی ہے۔

ٹیزر میں کاسمک تھیم کو مدنظر رکھا گیا ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ فون کے کیمرے میں آسٹروفوٹوگرافی موڈ دیئے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق آنر 60 سیریز 3 فونز پر مشتمل ہوگی جن میں آنر 60، 60 پرو اور 60 ایس ای ماڈلز شامل ہوں گے۔

آنر 60 پرو میں اسنیپ ڈراگون 870 پراسیسر دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ 4500 ایم اے ایچ بیٹری 100 واٹ یا ا س سے بھی زیادہ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی جائے گی۔

اس کے مقابلے میں آنر 60 میں بیٹری کے ساتھ 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہوگی جبکہ ایس ای ماڈل میں 40 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہوگی۔

فون کے بیک پر 50 سیریز کی طرح کا ٹو سرکل کیمرا سیٹ اپ برقرار رکھا گیا ہے۔

مگر کمپنی نے حیران کن طور پر ان نئے فونز کی تفصیلات کو چھپانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

تو اس کے مزید فیچرز شاید آنے والے دنوں میں لیک ہوں یا پھر یکم دسمبر کو متعارف ہونے پر ہی معلوم ہوسکیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024