• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

اب آپ ریپلائی کے بغیر واٹس ایپ میسج پر اپنے جذبات کا اظہار کرسکیں گے

شائع November 21, 2021
اس فیچر پر کئی ماہ سے کام ہورہا ہے — شٹر اسٹاک فوٹو
اس فیچر پر کئی ماہ سے کام ہورہا ہے — شٹر اسٹاک فوٹو

واٹس ایپ پر آپ کسی میسج پر اپنے جذبات کا اظہار اب کسی تحریری ریپلائی کے بغیر بھی کرسکیں گے۔

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ ایپ کے بیٹا ورژن میں ایک نئے فیچر کو متعارف کرایا ہے۔

فیس بک میسنجر میں میسج ری ایکشنز کا فیچر تو کافی عرصے سے موجود ہے اور اب کم از کم بیٹا ورژن کے صارفین کے لیے واٹس ایپ میں بھی اسے متعارف کرا دیا گیا ہے۔

فیس بک میسنجر استعمال کرنے والے اس فیچر سے بخوبی واقف ہیں اور واٹس ایپ میں بھی جلد کسی میسج پر صارف ایموجی سے اپنا ردعمل ظاہر کرسکیں گے۔

اس میسجنگ پلیٹ فارم میں اس فیچر پر کئی ماہ سے کام کیا جارہا ہے اور اب جاکر یہ بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں یہ تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

واٹس ایپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WaBetaInfo کے مطابق یہ پہلے آئی او ایس بیٹا ورژن میں دیا گیا اور اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ wabetainfo
فوٹو بشکریہ wabetainfo

رپورٹ کے مطابق میسج ری ایکشن نوٹیفکیشن فیچر مستقبل کی اپ ڈیٹ میں جاری کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

مگر ایسا امکان یہ ہے کہ اسے آپ واٹس ایپ کے سیٹنگز مینیو میں نہیں دیکھ سکیں گے چاہے آپ تازہ ترین بیٹا ورژن ہی کیوں نہ استعمال کررہے ہوں۔

اس کی بجائے انہیں سیٹنگز میں نوٹیفکیشن مینیو میں جاکر اسے ان ایبل یا ڈس ایبل کرنا ہوگا۔

ری ایکشنز کے لیے کتنے ایموجیز واٹس ایپ میں دستیاب ہوں گے اس بارے میں ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں۔

اسی طرح یہ بھی واضح نہیں کہ انفرادی چیٹس یا گروپس میں ایک جیسے ٹول دستیاب ہوں گے یا نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024