• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

شیاؤمی کے نئے فلیگ شپ فون کو متعارف کرانے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

شائع November 21, 2021
یہ شیاؤمی 12 نہیں بلکہ  دسمبر میں متعارف کرائے جانے والا شیاؤمی 11 ہے — فوٹو بشکریہ شیاؤمی
یہ شیاؤمی 12 نہیں بلکہ دسمبر میں متعارف کرائے جانے والا شیاؤمی 11 ہے — فوٹو بشکریہ شیاؤمی

ایسی رپورٹس تو پہلے ہی سامنے آرہی ہیں کہ شیاؤمی کی جانب سے نئی فلیگ شپ فون سیریز کو دسمبر میں متعارف کرایا جارہا ہے۔

مگر اب ایک نئی لیک میں شیاؤمی 12 کو متعارف کرانے کی تاریخ بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے نئے فلیگ شپ فون کو 16 دسمبر کو متعارف کرایا جائے گا اور یہ ایونٹ 4 گھنٹے دورانیے کا ہوگا۔

اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ نئے فلیگ شپ فون کے ساتھ متعدد دیگر پراڈکٹس جیسے ایم آئی یو آئی 13 اور فولڈ ایبل مکس فلوڈ کا اپ ڈیٹ ورژن بھی اس ایونٹ میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ایونٹ میں صرف شیاؤمی 12 کو ہی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جبکہ شیاؤمی 12 پرو اور 12 الٹرا کو 2022 میں کسی وقت پیش کیا جائے گا۔

اب تک جو لیکس سامنے آئی ہیں ان کے مطابق شیاؤمی 12 میں امولیڈ ڈسپلے پہلے سے زیادہ ریفریش ریٹ اور 2K ریزولوشن دیا جائے گا۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون کا 8 جنریشن پراسیسر ہوگا، 120 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ اور بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا۔

اس سیٹ کا مین کیمرا ممکنہ طور پر 50 میگا پکسل سنسر سے لیس ہوگاْ۔

کمپنی کی جانب سے فی الحال نئے فلیگ شپ فون کو متعارف کرانے کے حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اس سے پہلے شیاؤمی کے ریڈمی برانڈ کے جنرل منیجر لیو وائی بنگ نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ چین میں مارکیٹ لیڈر بننے کے لیے تیار ہیں۔

اس وقت چین میں ویوو 23 فیصد شیئر کے ساتھ سب سے آگے ہے جس کے بعد اوپو اور آنر بالترتیب 21 اور 18 فیصد شیئر کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

شیاؤمی 14 فیصد شیئر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

لیو وائی بنگ نے بتایا کہ کمپنی کے بانی نے سخت ہدایات دی ہیں کہ شیاؤمی کو اگلے 3 برسوں میں چینی اسمارٹ فون مارکیٹ میں بالادست پوزیشن میں ہونا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024