• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عاصم کو کبھی والد سے ملنے سے نہیں روکا، گل رعنا

شائع November 21, 2021
گلِ رعنا دہائیوں سے پاکستان کے درجنوں ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
گلِ رعنا دہائیوں سے پاکستان کے درجنوں ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اور گلوکار عاصم اظہر کی والدہ گلِ رعنا نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی اپنے بیٹے عاصم اظہر کو ان کے والد سے ملنے سے نہیں روکا۔

'فوچیا میگزین' کو دیے گئے انٹرویو میں گل رعنا نے اپنی طلاق کے بعد پیش آنے والے مسائل کے ساتھ ساتھ ان پر قابو پانے کے بارے میں گفتگو کی۔

انٹرویو کے دوران گلِ رعنا نے کہا کہ اپنے بیٹے عاصم اظہر کو تنہا پالنا ان کی سب سے بڑی مشکل رہی ہے، وہ تسلیم کرتی ہیں کہ یہ کوئی آسان کام نہیں تھا لیکن کسی کام کے لیے پشیمان ہونا بے معنی ہے۔

—فائل فوٹو:انسٹاگرام
—فائل فوٹو:انسٹاگرام

اداکارہ نے کہا کہ ’ہمیں اپنے بچوں میں نفرت کو منتقل نہیں کرنا چاہیے اور ان کی زندگی اور شخصیت کو برباد نہیں کرنا چاہیے۔‘

انہوں نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ ’اپنی پسند یا ناپسند کو بچے پر مسلط کرنا مناسب نہیں ہے‘۔

گُلِ رعنا نے کہا کہ ’میں اپنے بیٹے کی ایک آنٹی کو کریڈٹ دینا چاہتی ہوں کیونکہ انہوں نے ایک بار مجھ سے کہا تھا کہ عاصم کے ساتھ ہمارے تعلقات کبھی نہیں بدل سکتے اور یہ بات میرے دل کو چُھو گئی‘۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میں نے عاصم کو ان کے والد سے ملنے سے کبھی نہیں روکا کیونکہ ان کے والد کے ساتھ ان کا رشتہ کبھی ختم نہیں ہوسکتا یا بدل نہیں سکتا’۔

واضح رہے کہ اداکارہ گلِ رعنا دہائیوں سے پاکستان کے درجنوں ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔

وہ معروف گلوکار عاصم اظہر کی والدہ ہیں اور ڈراموں میں اپنے تیز طرار اور سخت گیر کرداروں کے لیے جانی جاتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024