• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 میں خراب رویے پر حسن علی کی سرزنش

شائع November 20, 2021
حسن علی کو پہلے ٹی20 میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا تھا—فائل/فوٹو: اے ایف پی
حسن علی کو پہلے ٹی20 میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا تھا—فائل/فوٹو: اے ایف پی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں وکٹ حاصل کرنے کے بعد خراب رویے پر پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی کو قواعد کے لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سرزنش کردی۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے بیان میں کہا کہ حسن علی نے ڈھاکا میں جمعے کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں آئی سی سی کے لیول ون کی خلاف ورزی کی۔

مزید پڑھیں: پہلے ٹی20 میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان 4 وکٹوں سے کامیاب

بیان میں کہا گیا کہ حسن علی نے آئی سی سی کے کھلاڑیوں اور کھلاڑیوں معاون عملے کے لیے بنائے گئے قواعد و ضوابط کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ آرٹیکل اس طرح کی زبان، حرکات کا استعمال یا رویے سے متعلق ہے جو مخالف بلے باز کو بین الاقوامی میچ میں ان کے آؤٹ ہونے پر بدتمیزی یا جارحانہ عمل کے لیے اشتعال کا باعث بن سکتا ہے۔

حسن علی کے حوالے سے کہا گیا کہ فاسٹ باؤلر کے نظم و ضبط کے ریکارڈ میں ایک منفی پوائنٹ شامل کرلیا گیا ہے اور یہ ان کا گزشتہ 24 ماہ کے دوران پہلا جرم ہے۔

آئی سی سی نے کہا کہ یہ واقعہ بنگلہ دیش کے خلاف 17 ویں اوور میں پیش آیا تھا، جب حسن علی نے میزبان ٹیم کے بلے باز نورالحسن کو وکٹوں کے پیچھے ہاتھوں کیچ کروانے کے بعد باہر جانے کے لیے نامناسب رویہ دکھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کےخلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی، آصف علی اور عماد وسیم پاکستانی اسکواڈ سے باہر

آئی سی سی کے قواعد کے لیول ون کی خلاف ورزی پر کسی عہدیدار کو کم سے کم سزا ہوتی ہے، جس میں زیادہ سے زیادہ کھلاڑی کے میچ فیس کا 50 فیصد اور ایک یا دو منفی پوائنٹس شامل کیے جاتے ہیں۔

سلو اوور ریٹ پر بنگلہ دیش پر جرمانہ

دوسری جانب بنگلہ دیش کو میچ میں سست روی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا کیونکہ وہ مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے تھے۔

آئی سی سی نے کہا کہ اوور ریٹ کے جرم سے متعلق آئی سی سی کے کھلاڑیوں اور کھلاڑیوں کے معاون عملے کے لیے قواعد و ضوابط کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق کھلاڑیوں پر ان کی میچ فیس کا 20 فیصد فی اوور عائد ہوتا ہے جو ٹیم مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہیں کرپاتی۔

مزید پڑھیں: دوسرے ٹی 20 میں بھی بنگلہ دیش کو شکست، پاکستان کی سیریز میں فیصلہ کن برتری

بیان میں کہا گیا کہ حسن علی اور بنگلہ دیش کے کپتان محموداللہ نے مذکورہ جرم کا اعتراف کیا اور آئی سی سی کے انٹریشنل میچ ریفریز کے پینل میں شامل نیام الرشید کی تجویز کردہ اور آئی سی سی کے کرکٹ آپریشنز ڈپارٹمن کی جانب سے منظوری کیے گئے سزا کو قبول کیا۔

مزید کہا گیا کہ اس حوالے سے مزید سماعت کی ضرورت نہیں ہے۔

بیان کے مطابق فیلڈ امپائر شرف الدین ابن شاہد اور مسعودالرحمٰن ، تھرڈ امپائر غازی سہیل اور چوتھے امپائر تنویر احمد نے الزامات عائد کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024