• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

8 دہائیوں بعد ٹام اینڈ جیری کے اصل ناموں کا انکشاف

شائع November 19, 2021
ایسا لگتا ہے کہ اتنے برسوں میں ہم نے ٹام اور جیری کو سمجھا ہی نہیں — فوٹو بشکریہ وارنر برادرز
ایسا لگتا ہے کہ اتنے برسوں میں ہم نے ٹام اور جیری کو سمجھا ہی نہیں — فوٹو بشکریہ وارنر برادرز

ٹام اینڈ جیری بہت مقبول کارٹون کردار ہیں جن کے درمیان 1940 کی دہائی سے ہونے والی لڑائی دنیا بھر میں لوگوں کو محظوظ کررہی ہے۔

مگر 80 سال سے زیادہ پرانے یہ کردار ایک راز بھی چھپائے ہوئے ہیں اور وہ ہے ان کا اصل نام۔

جی ہاں ٹام اور جیری ان کا اصل نام نہیں بلکہ عرفیت ہے اور ان کے اصل نام کچھ اور ہیں۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹام کا اصل نام تھامس جیسپر کیٹ سنیئر ہے جبکہ جیری کا گیرالڈ جنکس ماؤس ہے۔

ان کے اصل ناموں کا انکشاف کارٹون کرداروں کی ملکیت رکھنے والے اسٹوڈیو وانر برادرز کے تیار کردہ ایک فائٹر ویڈیو گیم پلیٹ فارم ملٹی ورسز کے ٹریلر میں ہوا۔

اس گیم میں ٹام اور جیری کے ساتھ متعدد مقبول کردار جیسے سپرمین، ونڈر ویمن، اسکوبی ڈو میں نظر ٓنے والا کردار شیگی، بگز بنی اور دیگر شامل ہیں۔

مگر ٹام اور جیری کے اصل ناموں کا انکشاف مداحوں کے لیے چونکا دینے والا ثابت ہوا۔

ایک صارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نجانے کتنے افراد گیم میں ٹام اور جیری کے اصل ناموں کو دیکھ کر غصہ کریں گے۔

ایک نے لکھا کہ اگر ٹام کیٹ سنیئر ہے تو اس کے بچے کہاں ہیں؟

کارٹون کی تاریخ سے واقف افراد کو معلوم ہے کہ ٹام اور جیری جب 1940 میں پہلی Puss Gets the Boot میں جلوہ گر ہوئے تو ان کے نام جیسپر اور جنکس تھا۔

ممکنہ طور پر تھامس سے ٹام اور جیرالڈ سے جیری کی عرفیت ان کارٹونز میں ان کرداروں کو دی گئی ہوگی اور پھر یہی مشہور ہوگئے تو اصل نام گمنامی میں گم ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024