• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

انفینکس کا سستا ترین اسمارٹ فون پاکستان میں متعارف

شائع November 18, 2021
اسمارٹ 5 پرو — فوٹو بشکریہ انفینکس
اسمارٹ 5 پرو — فوٹو بشکریہ انفینکس

انفینکس نے اپنا سستا ترین اسمارٹ فون اسمارٹ 5 پرو پاکستان میں متعارف کرا دیا ہے۔

درحقیقت کمپنی نے کسی بھی ملک کے مقابلے میں اس فون کو سب سے پہلے پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے۔

اسمارٹ 5 پرو میں 6.52 انچ کا ٹی ایف ٹی ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اسکرین میں واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے۔

اسمارٹ 5 پرو میں اوکٹا کور پراسیسر موجود ہے مگر کمپنی نے اس کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

ڈیوائس میں 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج موجود ہوگی جس میں مائیکرو ایس ڈی سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ انفینکس
فوٹو بشکریہ انفینکس

فون کی خاص بات اس کی 6000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ہے جس کے ساتھ 10 واٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

انفینکس اسمارٹ 5 پرو بلیک، بلیو، کاپر اور گرین رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

پاکستان میں یہ فون 14 ہزار 499 روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024