• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

فلیگ شپ فونز کو ٹکر دینے والا موٹرولا کا 'سستا' فون موٹو جی 200

شائع November 18, 2021
موٹو جی 200 — فوٹو بشکریہ موٹرولا
موٹو جی 200 — فوٹو بشکریہ موٹرولا

موٹرولا نے موٹو جی سیریز کے اگلی نسل کے 5 نئے فونز متعارف کرا دیئے ہیں جن میں سے ایک ایسا مڈرینج فون بھی ہے جو کسی فلیگ شپ ڈیوائس کو بھی ٹکر دے سکتا ہے۔

2 فونز میں بڑے اور زیادہ ریفریش ریٹ والے ایل سی ڈی ڈسپلے جبکہ باقی 3 میں چھوٹے او ایل ای ڈی ڈسپلے دیئے گئے ہیں۔

سب فونز میں 5000 ایم اے ایچ بیٹریاں موجود ہیں مگر چارجنگ سپورٹ مختلف ہے۔

سب میں لگ بھگ اسٹاک اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم موجود ہیں جس میں مائی یو ایکس ٹولز بھی دستیاب ہوں گے اور ایک بار نئے اینڈرائیڈ او ایس اپ ڈیٹ کا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔

موٹو جی 200 فائیو جی

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

مگر نئے فونز میں سب سے طاقتور جی 200 فائیو جی ہے جس میں کوالکوم کا فلیگ شپ اسنیپ ڈراگون 888 پلس پراسیسر موجود ہے۔

فون میں 6.8 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 144 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے اور گیمنگ فونز سے ہٹ کر بہت کم اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں اتنا ریفریش ریٹ ڈسپلے کا حصہ ہوتا ہے۔

موٹو جی 200 میں 8 جی بی فاسٹ ایل پی ڈی ڈی آر 5 ریم اور 128 سے 256 جی بی یو ایف ایس 3.1 اسٹوریج دی گئی ہے۔

ڈیوائس میں موٹرولا ڈیسک ٹاپ موڈ بھی موجود ہے اور 5000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ 15 منٹ کی چارجنگ سے فون دن بھر چلنے کے جتنا چارج ہوجاتا ہے۔

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

بیسک واٹر ریزیزٹنس کی سہولت بھی صارفین کو دستیاب ہوگی۔

فون کی ایک خاص بات کیمرا سیٹ اپ بھی ہے جس کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے جو 8K ویڈیو ریکارڈ کرسکتا ہے۔

اس کے ساتھ 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا آٹو فوکس کے ساتھ دیا گیا ہے جسے میکرو کیمرے کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ ایک ڈیپتھ سنسر کیمرا اس سیٹ اپ کا حصہ ہے۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

یہ فون آئندہ چند ہفتوں میں مختلف ممالک میں دستیاب ہوگا اور فلیگ شپ فیچرز کی موجودگی کے باوجود اس کی قیمت 450 یورو (88 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

موٹو جی 71 فائیو جی

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

یہ 6.4 انچ کے او ایل ای دی ڈسپلے سے لیس فون ہے جس میں پاور کی بجائے اچھے 5 جی تجربے پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 695 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی، جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

یہ فون بھی آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا جس کی قیمت 300 یورو (59 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

موٹو جی 51 فائیو جی

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

یہ جی 200 اور جی 71 کا مکسچر ہے جس میں اسنیپ ڈراگون 480 پلس پراسیسر کے ذریعے 5 جی کنکٹویٹی فراہم کی گئی ہے۔

فون میں 6.8 انچ کا ایل سی دی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کا بیک کیمرا سیٹ اپ جی 71 جیسا ہی ہے یعنی 50 میگا پکسل مین کیمرا، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

5000 ایم اے ایچ بیٹری 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے جبکہ سپلیش ریزیزٹنس کا فیچر بھی ڈیوائس کا حصہ ہے۔

یہ فون بھی آئندہ چند ہفتوں میں 230 یورو (45 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

موٹو جی 41

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

موٹو جی 41 بنیادی طور پر موٹو جی 71 کا بجٹ ماڈل ہے جس میں 6.4 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔

فون میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 85 پراسیسر دیا گیا ہے یعنی 5 جی سپورٹ موجود نہیں۔

ڈیوائس میں 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں جبکہ اسٹوریج میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے اور حیران کن طور پر اس کے ساتھ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کا فیچر موجود ہے۔

اس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور ایک میکرو کیمرا اس سیٹ اپ کا حصہ ہے۔

ڈولبی ایٹموس اور آئی پی ایکس 2 ریٹنگ والے اس فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

یہ فون آئندہ چند ہفتوں میں 250 یورو (49 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

موٹو جی 31

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

یہ اس سیریز کا ایک اور بجٹ فون ہے جس میں 6.4 انچ کیا او ایل ای ڈی ڈسپلے اور واٹر سپلیش فیچر دیا گیا ہے۔

اس میں بھی میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 85 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ موجود ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور ایک میکرو کیمرا موجود ہے۔

5000 ایم اے ایچ بیٹری 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

یہ بھی آئندہ چند ہفتوں میں دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 200 یورو (39 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024