• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ہر اینڈرائیڈ فون سے بالکل مختلف نیا اسمارٹ فون

شائع November 17, 2021
بالمودا فون — فوٹو بشکریہ بالمودا
بالمودا فون — فوٹو بشکریہ بالمودا

جاپان میں گھریلو برقی مصنوعات بالخصوص ٹوسٹر تیار کرنے والی کمپنی بالمودا نے اپنا پہلا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔

کمپنی کا تو دعویٰ ہے کہ بالمودا فون مارکیٹ میں دستیاب دیگر فونز سے کافی حد تک مختلف ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ ہمیں لگتا ہے کہ اب اسمارٹ فونز بہت بڑے ہوگئے ہیں تو اسی کو دیکھتے ہوئے ایک خوبصورت اور چھوٹا فون تیار کیا گیا۔

یہ 4.9 انچ ڈسپلے والا فون ہے جو 4.7 انچ کے آئی فون ایس ای سے کچھ بڑا اور 2 ملی میٹر چوڑا ہے، مگر چھوٹے بیزل کی وجہ سے یہ آئی فون سے 15 ملی میٹر چھوٹا ہے۔

فوٹو بشکریہ بالمودا
فوٹو بشکریہ بالمودا

اس کی موٹائی 13.7 ملی میٹر ہے اور اس کے بیک پر ایک ہی کیمرا ہے جو 48 میگا پکسل کا ہے جبکہ اوپری بائیں کونے پر فنگر پرنٹ سنسر ہے۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

باقی فیچرز کے لحاظ سے یہ ایک مڈرینج فون ہے جس میں کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 765 پراسیسر موجود ہے۔

فون میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جبکہ بیٹری محض 2500 ایم اے ایچ کی ہے، مگر اس کی بیٹری لائف کے بارے میں کمپنی نے کچھ نہیں بتایا۔

او رہاں وائرلیس چارجنگ کا فیچر بھی ڈیوائس کا حصہ ہے۔

فوٹو بشکریہ بالمودا
فوٹو بشکریہ بالمودا

بالمودا فون میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے مگر یہ بیشتر اینڈرائیڈ فونز سے کافی مختلف ہے۔

اس میں ایک انٹرا ایکٹیو ہوم اسکرین متعدد آپشنز کے ساتھ ہے، مثال کے طور پر گوگل میپس کو لائنز پر سوائپ کرنے سے اوپن کیا جاسکتا ہے۔

اسکرین کے ایک سے دوسرے کونے کی جانب سوائپ کرنے پر کیلنڈر، نوٹ یا کیلکولیٹر کو اوپن کیا جاسکتا ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے جاپان میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 920 ڈالرز (ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024