• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

یورپی گلوکار ’ایکسنٹ‘ کی پہلی بار جامشورو اور لاہور میں پرفارمنس

شائع November 17, 2021
گلوکار نے لاہور میں ایک شادی کی تقریب میں بھی پرفارمنس کی—فوٹو: انسٹاگرام
گلوکار نے لاہور میں ایک شادی کی تقریب میں بھی پرفارمنس کی—فوٹو: انسٹاگرام

یورپی ملک رومانیہ کے میوزیکل پاپ بینڈ ’ایکسنٹ‘ کے گلوکار ایڈرین سینا عرف ایڈی سینا المعروف ’ایکسنٹ‘ وعدے کے مطابق اپنی چھٹیاں گزارنے پاکستان پہنچ گئے اور پہلی بار لاہور اور جامشورو میں پرفارمنس کرکے نیا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

ایڈرین سینا المعروف ’ایکسنٹ‘ نے گزشتہ ماہ 14 اکتوبر کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا تھا کہ وہ نومبر کے وسط میں پاکستانی دورے پر آئیں گے اور شمالی علاقہ جات کا سفر کریں گے۔

ساتھ ہی انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ ممکنہ طور پر وہ اداکارہ عائشہ عمر کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے اور ان کے ہمراہ کسی منصوبے پر بھی کام کرتے دکھائی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ عمر یورپی گلوکار ایکسنٹ کے ساتھ کیا منصوبہ کرنے جا رہی ہیں؟

اور اب وہ پاکستان پہنچ گئے اور انہوں نے نہ صرف پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک شادی کی تقریب میں پرفارمنس کرکے مداحوں کے دل جیتے بلکہ انہوں نے صوبہ سندھ میں بھی پرفارمنس کی۔

ایڈرین سینا المعروف ’ایکسنٹ‘ 11 نومبر کو پاکستان پہنچے تھے اور انہوں نے سب سے قبل لاہور میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں پرفارمنس کی تھی۔

’ایکسنٹ‘ نے لاہور میں شادی کی تقریب میں کی جانے والی پرفارمنس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، جنہیں شائقین نے خوب پسند کیا۔

مزید پڑھیں: میوزک بینڈ ایکسنٹ کے گلوکار نے 'پاکستانی کرتا' پہن کر مداحوں کو حیران کردیا

شادی کی تقریب میں یورپی گلوکار کو عروسی لباس میں ملبوس خواتین کے ساتھ پرفارمنس کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

لاہور میں پرفارمنس کرنے کے بعد ’ایکسنٹ‘ نے صوبہ سندھ کے شہر جامشورو میں بھی پہلی بار پرفامنس کی۔

انہوں نے جامشورو کی لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں پرفارمنس کی، جس میں ملک بھر سے ان کے شائقین نے شرکت کی۔

بعد ازاں یورپی گلوکار گلگت بلتستان کے سیر سپاٹے کرنے نکل گئے اور انہوں نے ’ہنزہ‘ سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے علاقے کو زمین پر ’جنت‘ قرار دیا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ گلوکار عائشہ عمر سے بھی ملیں گے یا نہیں اور کیا وہ ان کے ساتھ کسی منصوبے کی شوٹنگ پاکستان میں کریں گے یا نہیں؟ تاہم انہوں نے گزشتہ ماہ عندیہ دیا تھا کہ وہ اداکارہ سے ملاقات کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024