• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ماں اور بچے کا ایک ساتھ کھیلنا کس حد تک فائدہ مند؟

شائع November 14, 2021
یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو

جب ماں اور بچے اکٹھے کھیلتے ہیں تو وہ لاشعوری طور پر ایک دوسرے کے اشاروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہیں اور یہ مثبت تعلق بچے کی صحت مند سماجی و جذباتی نشوونما کو فروغ دیتا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی۔

یونیورسٹی آف الینواس کالج آف ایگریکلچرل کی اس تحقیق میں ماں اور بچے کے کھیلنے کے وقت کے ذہنی اور رویوں کے ردعمل کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ یہ تعلق بچوں کے لیے بہت اہم ہوتا ہے اور اس سے والدین، محققین اور ڈاکٹروں کو مزید تفصیلات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

محققین نے بتایا کہ تحقیق میں ماؤں اور بچوں کے درمیان ایک دوسرے سے تعلق سے نفسیاتی اور رویوں کی ہم آہنگی کی رئیل ٹائم میں جانچ پڑتال کی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ماہرین اس نفسیاتی ہم آہنگی کو بچے کی سماجی و جذباتی نشوونما کے لیے فائدہ مند سمجھتے ہیں، مگر ہماری تحقیق میں پہلی بار اس تعلق کو ثابت کیا گیا ہے۔

تحقیق کے نتائج سے ثابت ہوا کہ عموماً مائیں ذہنی ردعمل میں تبدیلیوں میں آگے ہوتی ہیں، مگر ایسا ماں اور بچے کے درمیان رویوں کی ہم آہنگی سے ہی ہوتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ مجموعی طور پر جب ماؤں اور بچوں کے درمیان ہم آہنگی رویوں کی سطح پر ہوتی ہے، یعنی اکٹھے کام کرتے ہیں، مثبت اثرات شیئر کرتے ہیں، تو بچے کی ذہنی سرگرمیاں ماں کی مثبت ذہنی تبدیلیوں کو فالو کرنے لگتی ہیں۔

اس تحقیق میں 110 مائیں اور ان کے بچوں کو شامل کیا گیا تھا جن کی عمر 3 سے 5 سال تھی۔

محققین نے لیبارٹری میں ماؤں اور بچوں کو ایک ساتھ 5 منٹ تک تھری ڈی معمے حل کرنے کا موقع فراہم کیا اور مزید 5 منٹ تک دیگر کھلونوں سے کھیلنے کا موقع بھی دیا۔

انہوں نے ماؤں اور بچوں کو وائرلیس الیکٹروڈ لگا کر ان کی دھڑکن کی تبدیلیوں کے ذریعے ذہنی ردعمل کی جانچ پڑتال بھی کی جبکہ پلے سیشنز کو ریکارڈ کرکے دیگر عناصر کو دیکھا۔

انہوں نے دریافت کیا کہ ماں اور بچے کے درمیان اس تال میل سے ہونے والی مثبت تبدیلیاں دونوں کو معاشرے سے گھلنے ملنے اور آگے بڑھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ ہم آہنگی ماں کے بچوں کی پرورش سے آگے کی چیز ہے، بچوں کو بھی والدین کے اشاروں پر ردعمل ظاہر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جس سے دونوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024