• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حسن علی کی اہلیہ کی دھمکیاں ملنے کی خبروں پر وضاحت

شائع November 13, 2021
کرکٹر کی اہلیہ نے لوگوں کو جعلی اکاؤنٹ پر یقین نہ کرنے کا کہا—فوٹو: انسٹاگرام
کرکٹر کی اہلیہ نے لوگوں کو جعلی اکاؤنٹ پر یقین نہ کرنے کا کہا—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی بالر حسن علی کی بھارتی نژاد اہلیہ سامعہ آرزو نے آسٹریلیا سے پاکستانی ٹیم کی شکست کے بعد خود کو ملنے والی دھمکیوں کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

سامعہ آرزو نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے نام سے بنے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر کوئی اکاؤنٹ نہیں۔

سامعہ آرزو نے واضح کیا کہ نہ تو ان کے شوہر حسن علی کو دھمکیاں ملیں اور نہ ہی انہیں اور ان کی بچی کو پاکستانی کرکٹ شائقین نے دھمکیاں دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاکستانیوں کو سمجھنا چاہیے کوئی جان بوجھ کر کیچ نہیں چھوڑتا‘

کرکٹر کی اہلیہ نے بتایا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ ان کے نام سے بنائے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ ٹوئٹس کی گئیں کہ حسن علی اور ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

پاکستانی شائقین نے دھمکیاں نہیں دیں بلکہ ساتھ دیا ہے، سامعہ آرزو—اسکرین شاٹ
پاکستانی شائقین نے دھمکیاں نہیں دیں بلکہ ساتھ دیا ہے، سامعہ آرزو—اسکرین شاٹ

سامعہ آرزو نے واضح کیا کہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو کسی طرح کی کوئی دھمکی نہیں دی گئی، البتہ بہت سارے کرکٹ شائقین نے ان کی حمایت کی اور ان کا ساتھ دیا۔

کرکٹر کی اہلیہ نے لوگوں کو بتایا کہ ٹوئٹر پر ان کا کوئی اکاؤنٹ نہیں اور ان کے نام سے بنے کسی بھی ٹوئٹر ہینڈل پر یقین نہ کیا جائے اور اگر ایسا کوئی اکاؤنٹ نظر آ رہا ہے تو اسے رپورٹ کیا جائے۔

مزید پڑھیں: کسی پر کوئی انگلی نہ اٹھائے، ہم نے بحیثیت ٹیم اچھا نہیں کھیلا، بابر اعظم

سامعہ آرزو نے پاکستانی شکست کے بعد اپنے اہل خانہ کو دھمکیاں دیے جانے کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا۔

سامعہ آرزو نے واضح کیا کہ ٹوئٹر پر ان کا کوئی اکاؤنٹ نہیں—اسکرین شاٹ
سامعہ آرزو نے واضح کیا کہ ٹوئٹر پر ان کا کوئی اکاؤنٹ نہیں—اسکرین شاٹ

اس سے قبل سامعہ آرزو کے نام سے بنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ٹوئٹ میں مینشن کرتے ہوئے ان سے تحفظ کی اپیل کی گئی تھی۔

مذکورہ جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کے پروفائل پر کرکٹر کی اہلیہ کی تصویر استعمال کی گئی تھی جب کہ تعارف میں بھی حسن علی کا ذکر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست

جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی تھی کہ آسٹریلیا سے پاکستانی ٹیم کی شکست کے بعد نہ صرف حسن علی بلکہ ان کی کم سن بیٹی سے متعلق بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

تاہم اب کرکٹر کی اہلیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دھمکیاں ملنے کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024