• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

شیاؤمی کے نئے فلیگ شپ فون کی پہلی جھلک سامنے آگئی

شائع November 10, 2021
شیاؤمی 12 الٹرا کا ممکنہ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ گیز چائنا
شیاؤمی 12 الٹرا کا ممکنہ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ گیز چائنا

شیاؤمی کی جانب سے نئے فلیگ شپ فونز 2021 کے آخر یا 2022 کے آغاز میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

شیاؤمی 12 سیریز دنیا میں کوالکوم کے نئے اسنیپ ڈراگون 898 پراسیسر استعمال کرنے والے اولین فونز بھی ہوسکتے ہیں۔

اب شیاؤمی 12 الٹرا کے ڈیزائن کے خاکے سامنے آئے ہیں۔

لیک کے مطابق شیاؤمی 12 الٹرا کے ڈیزائن سے ڈیوائس میں 2 اسکرینز کا عندیہ ملتا ہے یعنی فرنٹ پر بڑا جبکہ بیک پر ایک چھوٹا ڈسپلے۔

فون میں اسنیپ ڈراگون 898 پراسیسر ہوگا جبکہ بیک پر اضافی اسکرین ممکنہ طور پر نوٹیفکیشنز وغیرہ کے لیے ہوگی۔

لیک میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فرنٹ کیمرا اسکرین کے اندر نصب ہوگا۔

لیک میں تو یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہوگا جس میں 200 واٹ کی حیران کن فاسٹ چارجنگ سپورٹ بیٹری کے ساتھ ہوگی۔

اتنی فاسٹ چارجنگ سپورٹ 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو محض 8 منٹ میں چارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کمپنی نے مئی 2021 میں کیا تھا اور اس ٹیسٹ میں می 11 پرو کی کاسٹیوم 4000 ایم اے ایچ بیٹری پر تجربہ کیا گیا جس میں وائر چارجر کے ساتھ بیٹری کو 200 واٹ جبکہ 120 واٹ وائرلیس چارجنگ کا مظاہرہ دکھایا گیا۔

نتیجہ بہت زیادہ متاثر کن رہا کیونکہ محض 8 منٹ کے اندر وائرڈ چارجر سے بیٹری 100 فیصد چارج ہوگئی جبکہ وائرلیس چارجنگ سے 15 منٹ لگے۔

اس سے قبل ایک اور لیک میں بتایا گیا تھا کہ شیاؤمی 12 (اسٹینڈرڈ ماڈل) کے ساتھ 100 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی جائے گی۔

فون میں گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں زیادہ بہتر مین کیمرا دیا جائے گا جو 50 میگا پکسل سنسر سے لیس ہوگا۔

شیاؤمی 12 میں زیادہ بڑی بیٹری ہوگی جبکہ اسکرین ٹو باڈی ریشو بھی بہتر بنایا جائے گا اور سیلفی کیمرے کے لیے پنچ ہول کا حجم مختصر کیا جائے گا۔

شیاؤمی 12 پرو میں بیک پر 3 کیمرے ہوں اور تینوں ہی 50 میگا پکسل سنسرز سے لیس ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024