• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

آصف علی اکتوبر 2021 کیلئے آئی سی سی کے ‘پلیئرآف دا منتھ’

شائع November 9, 2021
آصف علی نے پاکستان کو زبردست فتح دلائی تھی—فائل/فوٹو: اے پی
آصف علی نے پاکستان کو زبردست فتح دلائی تھی—فائل/فوٹو: اے پی

ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران شان دار بیٹنگ سے پاکستان کو فتوحات دلانے والے بلے باز آصف علی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی) کے اکتوبر کے لیے مہینے کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔

آئی سی سی کی ویب سائٹ کے مطابق خواتین کی کیٹگری میں آئرلینڈ کی لورا ڈیلانی نے یہ ٹائٹل حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی فتح پر آصف علی کی واہ واہ: ‘نام یاد رکھیے’

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ‘آصف علی نے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے کو شکست دے کر یہ ایوارڈ جیت لیا’۔

آئی سی سی نے کہا کہ ‘خواتین کی جانب سے آئرلینڈ کی لورا ڈیلانی نے اپنی ساتھی کھلاڑی گیبی لیوس اور زمبابوے کی کھلاڑی میری اینے موسونڈا کو اس انعام سے باہر کردیا’۔

پاکستان کے جارحانہ مزاج بلے باز آصف علی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اکتوبر میں پاکستان کے لیے 273.68 کی اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ آؤٹ ہوئے بغیر 52 رنز بنائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آصف علی نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 12 گیندوں پر 27 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

جس کے بعد افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان کو آخری دو اوورز میں جیت کے لیے 24 رنز درکار تھے اور آصف علی نے 19 ویں اوور میں 4 چھکے لگا کر ہدف حاصل کرلیا تھا۔

آصف علی کی تعریف کرتے ہوئے آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی کے رکن عرفان پٹھان کا کہنا تھا کہ ‘اپنی ٹیم کی جیت کے لیے مدد کرنا، خاص کر شکست کے دہانے سے، جو ان کو نمایاں کرتی ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘گوکہ انہوں نے دیگر نامزد دونوں کھلاڑیوں سے مجموعی طور پر کم رنز بنائے ہیں تاہم جو حصہ انہوں نے ڈالا ہے اور دباؤ کی صورت حال سے انہوں نے فتح چھین لی جو سب سے منفرد ہے’۔

اسپورٹس جرنلسٹ زینب عباس نے ٹوئٹر پر ردعمل میں کہا کہ آصف علی کو آئی سی سی کا مہینے کا بہترین کھلاڑی قرار دینے پر بہت مبارک ہو اور وہ اس کے حق دار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024