• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شعیب ملک سے شادی کے الزامات پر عائشہ عمر کی وضاحت

شائع November 9, 2021
اداکارہ کے مطابق شعیب ملک ان کے بہترین دوست ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق شعیب ملک ان کے بہترین دوست ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ عائشہ عمر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ کروائے گئے تشہیری فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نے ان سے پوچھا کہ کیا انہوں نے کرکٹر سے شادی کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے؟

عائشہ عمر نے ایک ایسے وقت میں شعیب ملک کے ہمراہ کچھ دن قبل کروائے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کیں جب حال ہی میں شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تیز ترین ففٹی بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بنے تھے۔

شعیب ملک نے 7 نومبر کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں محض 18 گیندوں پر 54 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک کا ٹی ٹوئنٹی کپ میں ریکارڈ

شعیب ملک کی جانب سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیے جانے کے بعد عائشہ عمر نے ان کے ساتھ کرائے گئے پرانے فوٹو شوٹ کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں، جس پر کئی لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے دونوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں شعیب ملک کے ساتھ سوئمنگ پول میں دیکھا جاسکتا ہے، ان تصاویر پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

کئی لوگوں نے اداکارہ کو شریعت اور معاشرے کی اقدار یاد دلائیں جب کہ بعض افراد نے ان کے خلاف انتہائی سخت زبان بھی استعمال کی۔

بعض لوگوں نے اداکارہ کو طعنہ دیا کہ انہوں نے فوٹو شوٹ کی تصاویر شعیب ملک کی عمدہ کارکردگی کے لیے سنبھال کر رکھی تھیں اور جب کرکٹر نے شاندار اننگ کھیلی تو انہوں نے ان کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ان کی تصاویر پر ایک مداح نے کمنٹ کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ کیا انہوں نے شعیب ملک کے ساتھ شادی کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے؟

مداح کے سوال پر عائشہ عمر نے سنجیدگی سے انہیں جواب دیا اور بتایا کہ جی نہیں، بالکل نہیں، شعیب ملک کی شادی ہوچکی اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ بہت خوش ہیں۔

مزید پڑھیں: فٹنس کا راز کیا ہے؟ شعیب ملک نے بتادیا

عائشہ عمر نے اپنے کمنٹ میں شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ وہ دونوں کی بہت عزت کرتی ہیں اور یہ کہ شعیب ملک ان کے بہترین دوست ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ نے سوال پوچھنے والے کو بتایا کہ وہ اور شعیب ملک ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں، ان کی آپس میں اچھی دوستی ہے اور یہ کہ دنیا میں ایسے رشتے بھی ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ عائشہ عمر نے فوٹو شوٹ کی جن تصاویر کو اب شیئر کیا، وہ دو ہفتے قبل کی تصاویر ہیں، تاہم انہیں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اب شیئر کیا۔

مذکورہ فوٹو شوٹ تشہیری مہم کا حصہ تھا اور ان کی تصاویر خوب وائرل ہوئی تھیں اور انہیں لوگوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024