• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

جسٹن لینگر اور میتھیو ہیڈن دوستی کیوں ختم کر رہے ہیں؟

شائع November 8, 2021
پاکستان اب تک ٹی 20 ورلڈکپ میں ناقابل شکست رہا ہے
—تصویر: ٹوئٹر
پاکستان اب تک ٹی 20 ورلڈکپ میں ناقابل شکست رہا ہے —تصویر: ٹوئٹر

آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے دعویٰ کیا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف کسی بھی ہدف کا تعاقب کرسکتی ہے۔ ان کا یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے کہ جب پاکستان اور آسٹریلیا کا سیمی فائنل حتمی ہوگیا ہے۔

آسٹریلیا نے اپنے گروپ مرحلے میں 5 میں سے 4 میچوں میں فتح حاصل کی ہے اور ان تمام میچوں میں آسٹریلیا نے ہدف کا تعاقب کیا تھا۔ آسٹریلیا کو واحد شکست انگلینڈ کے ہاتھوں ہوئی اور اس میچ میں آسٹریلیا کو ٹاس میں بھی شکست ہوئی تھی اور یوں اسے پہلے بیٹنگ کرنی پڑی۔ ان اعداد و شمار کی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے لیے پہلے بیٹنگ کرنا مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔

لینگر کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے کمبینیشن کو دیکھتے ہوئے انہیں امید ہے کہ ٹیم کسی بھی ہدف کا تعاقب کرسکتی ہے لیکن انہوں نے اس بات کو ضرور تسلیم کیا کہ ایسا کرنا بہت مشکل ہوگا۔

ان کے مطابق ’ہم اب تک ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آرہے ہیں لیکن فائنلز میں بڑے ہدف کا تعاقب کرنا آسان نہیں ہوگا اور اس کے لیے مضبوط اعصاب کی ضرورت ہوگی‘۔

جسٹن لینگر سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران ان کا اپنے پرانے دوست اور پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن سے رابطہ کیسا رہا۔

لینگر نے جواب دیا کہ ’پورے ٹورنامنٹ کے دوران ہم ایک دوسرے کو پیغامات بھیجتے رہے ہیں، ہیڈن کافی خوش بھی ہیں۔ اس مرتبہ ہم ساتھ کھیلنے کے بجائے میدان کے باہر بیٹھے ہوں گے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس میچ کے دوران ہم اپنے کام کو زیادہ اہمیت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں بہت سے تعلقات ہوتے ہیں لیکن ’جمعرات کو سیمی فائنل کے دوران ہم 3 گھنٹے کے لیے اپنی دوستی ختم کرکے اپنے کام پر توجہ دیں گے‘۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء میں دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان اس ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہا ہے جبکہ آسٹریلیا کو ٹورنامنٹ میں ایک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا 11 نومبر کو سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے. فوٹو: پی سی بی
پاکستان اور آسٹریلیا 11 نومبر کو سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے. فوٹو: پی سی بی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024