• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

رضوان نے ٹی20 کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

شائع November 7, 2021
رضوان اس سال سب سے زیادہ رنز بنا کر عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
رضوان اس سال سب سے زیادہ رنز بنا کر عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز نے رواں سال اپنی عمدہ بیٹنگ سے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اور وہ ایک سال کے دوران سب سے زیادہ ٹی20 رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔

ٹیی20 ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں محمد رضوان اچھی بیٹنگ نہ کر سکے اور صرف 15 رنزبنا کر پویلین لوٹ گئے۔

مزید پڑھیں: بابر اور رضوان کی جوڑی نے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

تاہم اس مختصر اننگز کے باوجود محمد رضوان نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب رہے اور ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔

محمد رضوان پہلے ہی بھارت کے خلاف میچ میں شاندار اننگز کی بدولت ٹی20 کرکٹ میں ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن چکے ہیں اور اب تک اس سال 966 انٹرنیشنل رنز بنا چکے ہیں جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

تاہم اب ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ سمیت ٹی20 کرکٹ میں ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑنے کے بعد انہیں کرس گیل کا ریکارڈ توڑنے کے لیے محض چند رنز درکار تھے۔

وکٹ کیپر بلے باز نے ان 15 رنز کی بدولت یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا اور ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے جہاں وہ اب تک ایک ہزار 676 رنز بنا چکے ہیں۔

تاہم ریکارڈ ساز کارکردگی کے باوجود رضوان کا یہ ریکارڈ خطرات سے دوچار ہے اور اسے یہ کسی بھی میچ میں کپتان بابراعظم کے ہاتھوں ٹوٹ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 کی عالمی درجہ بندی میں بابر اعظم نمبر ون بلے باز قرار

رواں سال بابر اعظم بھی 39 میچوں میں ایک ہزار 627 رنز جوڑ چکے ہیں اور ایک بڑی اننگز کے ساتھ یہ ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال بہترین کھیل پیش کرنے والے بابر اور رضوان کی جوڑی نیا عالمی ریکارڈ بنا چکی ہے اور ٹی20 کرکٹ میں ایک سال میں ایک ہزار سے زائد انٹرنیشنل رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔

دونوں نے اس سال 18 اننگز ایک ساتھ شروع کیں اور اب تک 65 سے زائد کی اوسط سے ایک ہزار 76 رنز جوڑ چکے ہیں جس میں 197 کی سب سے بڑی پارٹنرشپ سمیت جس میں پانچ سنچری شراکتیں بھی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024