• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

موٹرولا کا ایک اور کم قیمت اسمارٹ فون موٹو ای 30

شائع November 7, 2021
موٹو ای 30 — فوٹو بشکریہ موٹرولا
موٹو ای 30 — فوٹو بشکریہ موٹرولا

موٹرولا نے کچھ عرصے پہلے موٹو ای 20 اور ای 40 اسمارٹ فونز متعارف کرائے تھے اور اب ای 30 کو خاموشی سے پیش کیا ہے۔

موٹرولا سلواکیہ اور بیلجیئم میں اس فون کو متعارف کرایا گیا ہے جو کافی حد تک موٹو ای 40 جیسا ہی ہے۔

بنیادی طور پر یہ اینڈرائیڈ 11 گو ایڈیشن فون ہے۔

فون کے اندر ای 40 کی طرح یونی ایس او سی پراسیسر موجود ہے۔

ای 30 میں 6.5 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز سپورٹ کے ساتھ دیا گیا۔

یہ فون 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج سے لیس ہوگا، مگر اسٹوریج میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

فون کی ایک خاص بات اس کی 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہے جس کے ساتھ 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق فل چارج پر بیٹری لائف 40 گھنٹے سے زیادہ کی ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

دیگر فیچرز میں ہیڈ فون جیک اور واٹر ریپلینٹ ڈیزائن قابل ذکر ہے جبکہ 4 جی فون میں وائی فائی بگ اور بلیوٹوتھ 5.0 سپورٹ موجود ہے۔

اس فون کی قیمت سلواکیہ میں کمپنی کی ویب سائٹ پر تو نہیں مگر بیلجیئم میں اس کے آگے 100 یورو (19 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) لکھا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024