• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

رئیل می کا جی ٹی ماسٹر ایڈیشن پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

شائع November 7, 2021
جی ٹی ماسٹر ایڈیشن — فوٹو بشکریہ رئیل می
جی ٹی ماسٹر ایڈیشن — فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می نے جولائی میں اپنے فلیگ شپ فون جی ٹی 5 جی کی ماسٹر ایڈیشن سیریز کو چین میں متعارف کرایا تھا جو زیادہ پریمیئم ڈیزائن سے لیس اور کافی حد تک مختلف فونز ہیں۔

اب کا ماسٹر ایڈیشن فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے جو اب پری آرڈر میں دستیاب ہوگا۔

جی ٹی ماسٹر ایڈیشن میں 6.43 انچ کا فلیٹ سپر امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

فون کے فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے جبکہ فنگر پرنٹ اسکینر ڈسپلے کے اندر نصب ہے۔

رئیل می ماسٹر ایڈیشن میں اسنیپ ڈراگون 778 جی دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

ماسٹر ایڈیشن میں 4300 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے، کمپنی کے مطابق فون صفر سے 100 فیصد تک 33 منٹ میں چارج ہوسکتا ہے۔

فون میں ایک جی ٹی موڈ موجود ہے جو گیمنگ کے لیے بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔

رئیل می جی ٹی ماسٹر میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی جبکہ ویپر چیمبر کولنگ زیادہ دیر تک فون کو استعمال کرنے پر بھی ڈیوائس کو گرم نہیں ہونے دیتا۔

فون میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

ماسٹر ایڈیشن میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے دیئے گئے ہیں۔

اس فون کی پاکستان میں قیمت 66 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے مگر پری آرڈر میں یہ ابھی 69 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024