• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ٹی20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست

شائع November 6, 2021
ٹی20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی— فوٹو: ٹوئٹر
ٹی20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی— فوٹو: ٹوئٹر
کوئنٹن ڈی کوک نے وین ڈر ڈوسن کے ساتھ مل کر شاندار شراکت قائم کی— فوٹو: اے ایف پی
کوئنٹن ڈی کوک نے وین ڈر ڈوسن کے ساتھ مل کر شاندار شراکت قائم کی— فوٹو: اے ایف پی

ٹی20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے وین ڈر ڈوسن اور ایڈن مرکرم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10رنز سے شکست دے دی لیکن اس کے باوجود وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

شارجہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے سپر12 راؤنڈ کے میچ میں انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

جنوبی افریقہ کو اننگز کے آغاز میں ہی وکٹ گنوانا پڑی اور ریزا ہینڈرکس صرف دو رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

پہلی وکٹ گرنے کے بعد وین ڈر ڈوسن اور کوئنٹن ڈی کوک نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے 70رنز کی شراکت قائم کی۔

اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب ڈی کوک 34 رنز بنانے کے بعد عادل راشد کی وکٹ بن گئے۔

دوسرے اینڈ سے وین ڈر ڈوسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔

ڈوسن نے نئے بلے باز ایڈن مرکرم کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کے لیے 103 رنز کی شراکت قائم کی جو ٹی20 ورلڈ ک میں جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے بڑی شراکت ہے۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنائے۔

ایڈن مرکرم نے25 گیندوں پر 4 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈوسن چھ رنز کی کمی سے سنچری نہ بنا سکے اور 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 52رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

ہدف کے تعاقب میں اوپنرز نے انگلینڈ کو 38 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس مرحلے پر جیسن روئے 20 رنز بنانے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

جوز بٹلر اور معین علی نے اسکور کو 58 تک پہنچایا لیکن اس مرحلے پر بٹلر کی 26رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی جبکہ بیئراسٹو بھی صرف ایک رن بنا کر چلتے بنے جس کے سبب انگلینڈ کی ٹیم 59رنز پر تین وکٹیں گنوا بیٹھی۔

اس مرحلے پر معین علی کا ساتھ دینے ڈیوڈ ملان آئے اور دونوں ہی بلے بازوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 51 رنز کی شراکت قائم کی، معین 27 گیندوں پر 37 رنز بنانے کے بعد تبریز شمسی کی وکٹ بن گئے۔

نئے بلے باز لیام لیونگسٹن نے نے ڈیوڈ ملان کے ساتھ ملر کر اسکور کو 145تک پہنچایا لیکن اسی اسکور پر ملان 33 رنز بنانے کے بعد ڈیوین پریٹوریس کی وکٹ بن گئے۔

لیام لیونگسٹن نے ایک ہی اوور میں لگیسو ربادا کو تین چھکے لگا کر انگلینڈ کی ہدف تک رسائی کی امیدیں روشن کر دیں لیکن کگیسو ربادا نے اننگز کے آخری اوور میں بازی پلٹ دی۔

انگلینڈ کو آخری اوور میں فتح کے لیے 14 رنز درکار تھے لیکن اوور کی پہلی تین گیندوں پر کرس ووکس، اوئن مورگن اور کرس جورڈن بڑے شاٹ مارنے کی کوشش میں کیچ دے بیٹھے اور ربادا نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔

انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179رنز بنائے اور جنوبی افریقہ نے میچ میں 10 وکٹوں سے فتح حاصل کر لی۔

تاہم اس میچ میں فتح کے باوجود پروٹیز سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کر سکے۔

جنوبی افریقہ کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے انگلینڈ کو 131رنز یا اس سے کم تک محدود رکھنا تھا۔

وین ڈر ڈوسن کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024