موٹرولا کا سستا ترین 5 جی فون موٹو جی 51
موٹرولا کی جی سیریز دنیا بھر میں بہت زیادہ مقبول ہے اور کمپنی کی جانب سے اس کا ایک انٹری لیول فون متعارف کرایا گیا ہے۔
موٹو جی 51 اس کمپنی کا سستا ترین 5 جی اسمارٹ فون بھی ہے جس میں کوالکوم کے نئے انٹری لیول 5 جی پراسیسر کو دیا گیا ہے۔
موٹو جی 51 میں 6.8 انچ کا آئی پی ایس ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔
فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 480 پلس پراسیسر موجود ہے جو اسنیپ ڈراگون 480 کا کچھ بہتر ورژن ہے اور اس سے لیس فونز میں 8 جی بی تک ریم شامل کی جاسکتی ہے۔
فون کے فرنٹ پر 13 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے جبکہ بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔
فون کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔
جی 51 میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج مائی یو آئی 2.0 سے کیا گیا ہے۔
ڈیوائس میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جبکہ فنگر پرنٹ اسکینر بیک پر دیا گیا ہے۔
اس ڈوئل سم فون میں 5 جی کے ساتھ ساتھ وائی فائی 5، بلیو ٹوتھ 5.2، جی پی ایس، یو ایس بی ٹائپ سی اور ہیڈ فون جیک جیسے فیچرز موجود ہیں۔
اس فون کی قیمت 235 ڈالرز (39 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے مگر دستیابی کی تاریخ کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا۔
تبصرے (1) بند ہیں