• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:14pm Isha 6:39pm

انفینکس کی مقبول نوٹ سیریز کا نیا اسمارٹ فون نوٹ 11

شائع November 3, 2021
نوٹ 11 — فوٹو بشکریہ انفینکس
نوٹ 11 — فوٹو بشکریہ انفینکس

انفینکس نے اکتوبر 2021 میں اپنی مقبول نوٹ سیریز کا فون 11 پرو متعارف کرایا تھا اور اس وقت نوٹ 11 کے کچھ فیچرز کی تصدیق کی گئی مگر اسے پیش نہیں کیا گیا۔

اب کمپنی کی جانب سے نوٹ 11 کو باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

انفینکس 11 میں 6.7 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ہے اور کمپنی کے مطابق ڈیوائس میں 91 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو دیا گیا ہے جبکہ اس کی موٹائی محض 7.9 ایم ایم ہے۔

نوٹ 11 پرو میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 96 پراسیسر دیا گیا تھا جبکہ نوٹ 11 میں ہیلیو جی 88 پراسیسر موجود ہے۔

ڈسپلے میں واٹر ڈراپ نوچ میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے اندر 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

انفینکس نوٹ 11 میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہے۔

فیس ان لاک، سائیڈ پر فنگر پرنٹ اسکینر جیسے سیکیورٹی فیچرز بھی ڈیوائس کا حصہ ہیں۔

نوٹ 11 کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے۔

فون میں 50 میگا پکسل کا مین کیمرا ایف 1.6 آپرچر کے ساتھ ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل بوکہہ اور ایک اے آئی کیمرا موجود ہے۔

کمپنی کی جانب سے فی الحال قیمت اور دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا مگر یہ نوٹ 11 پرو سے سستا ہی ہوگا جس کی قیمت 249 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

ممکنہ طور پر یہ فون دسمبر میں کسی وقت دستیاب ہوگا کیونکہ کمپنی نے حال ہی میں تصدیق کی کہ وہ نوٹ 11 سیریز اور ایک لیپ ٹاپ دسمبر میں بھارت میں فروخت کے لیے پیش کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024