• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہونٹوں کی سرجری سے متعلق عفت عمر کی وضاحت

شائع November 3, 2021
عفت عمرکے مطابق ان کا وزن کم ہوا ہے، جس وجہ سے ہونٹ بڑے نظر آ رہے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
عفت عمرکے مطابق ان کا وزن کم ہوا ہے، جس وجہ سے ہونٹ بڑے نظر آ رہے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل، اداکارہ و میزبان عفت عمر نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے ہونٹوں کی نہ تو پلاسٹک سرجری کروائی ہے اور نہ ہی انہوں نے ’فلنگ‘ کروائی ہے۔

حال ہی میں عفت عمر نے چہرے کے فیشل اور کاربن پیل لیرز کی تصاویر شیئر کی تھیں جب کہ ان کی تازہ تصاویر میں لوگوں نے ان کے ہونٹوں کی ساخت کو بھی تبدیل محسوس کیا تو ان سے سوالات کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونٹوں کی سرجری سے متعلق ہانیہ عامر کی وضاحت

اداکارہ کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر پر ایک خاتون مداح نے ان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ وہ ان کی پسندیدہ شخصیت ہیں مگر انہیں ان کی جانب سے ہونٹوں کی ’فلنگ‘ کروانے کا عمل اچھا نہیں لگا۔

خاتون نے ساتھ ہی واضح کیا کہ انہیں تصویر میں عفت عمر کے ہونٹ بڑے نظر آ رہے ہیں، ممکن ہے کہ ایسا صرف تصویر میں ہے یا پھر حقیقت میں ہی ایسا ہے؟

خاتون کے کمنٹ پر عفت عمر نے جواب دیا کہ انہوں نے ہونٹوں کو بڑا کرنے کے لیے کوئی بھرائی نہیں کروائی۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے سرجری نہیں کروائی—اسکرین شاٹ
اداکارہ کے مطابق انہوں نے سرجری نہیں کروائی—اسکرین شاٹ

اداکارہ نے دلیل دی کہ ورزش اور وزن کم ہونے کی وجہ سے ان کے ہونٹ ایسے دکھائی دے رہے ہیں اور یہ بھی بتایا کہ ان کے ہوںٹ عام طور پر ایسے نہیں دکھائی دیتے، تاہم وزن کی کمی کی وجہ سے ہو ایسے نظر آ رہے ہیں۔

اداکارہ کی وضاحت کے باوجود کئی لوگوں نے ان پر تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے۔

لوگوں کی تنقید کے باوجود اداکارہ نے حال ہی میں کرائے گئے ’کاربن لیزر پیل‘ کی تصاویر بھی شیئر کیں اور مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے چہرے کی خوبصورتی بڑھانے، کیل مہاسے اور غیر ضروری دانے ختم کروانے کے لیے ’کاربن لیزر فیشل‘ کروایا۔

تبصرے (1) بند ہیں

nk Nov 03, 2021 08:10pm
How will you answer to your creator. Your lips were pretty normal.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024