• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

بابر اعظم کا ٹی20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ

شائع November 3, 2021
— فوٹو: ٹوئٹر
— فوٹو: ٹوئٹر

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں گزشتہ روز جہاں پاکستانی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں اپنی چوتھی مسلسل فتح حاصل ہوئی وہیں کپتان بابر اعظم نے ایک ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

نمیبیا کے خلاف کھیلتے ہوئے پاکستانی کپتان بابر اعظم نے 39 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔ یوں بابر اعظم بین الاقوامی ٹی20 کرکٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ نصف سنچریاں اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ یہ بین الاقوامی ٹی20 کرکٹ میں بطور کپتان بابر اعظم کی 14ویں نصف سنچری تھی۔

بین الاقوامی ٹی20 کرکٹ میں بابر اعظم نے بطور کپتان کل 32 میچ کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 46.33 کی اوسط سے 1112 رنز اسکور کیے ہیں۔ بطور کپتان وہ بین الاقوامی ٹی20 کرکٹ میں ایک سنچری بھی بناچکے ہیں۔

بابر سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے اسی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں بطور کپتان اپنے بین الاقوامی ٹی20 کرکٹ کے کریئر کی 13ویں نصف سنچری اسکور کی تھی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھا— تصویر: اے پی
اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھا— تصویر: اے پی

ویرات کوہلی کپتان کی حیثیت سے بین الاقوامی ٹی20 کرکٹ میں 47 میچ کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے 47.51 کی اوسط سے 1568 رنز بنائے ہیں۔

اس فہرست میں تیسرے نمبر پر آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ اور چوتھے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن موجود ہیں، ان دونوں کھلاڑیوں نے 11 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔

اس فہرست میں 5ویں نمبر پر انگلینڈ کے کپتان ایان مورگن ہیں جنہوں نے بین الاقوامی ٹی20 کرکٹ میں بطور کپتان 9 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024