• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اقرا عزیز کو یاسر حسین کی بیوی ہونے پر فخر

شائع November 2, 2021
دونوں نے دسمبر 2019 مٰں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے دسمبر 2019 مٰں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

چند ہفتے قبل ماں بننے والی اداکارہ اقرا عزیز نے شوہر یاسر حسین کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے اس بات پر فخر کیا ہے کہ وہ یاسر کی بیوی ہیں۔

اقرا عزیز نے دو نومبر کو یاسر حسین کے ہمراہ رومانوی انداز میں تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی جانب سے محبت دیے جانے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اقرا عزیز نے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے شوہر نے اپنی صحت کی پرواہ کیے بغیر ہر وقت ان کا خیال رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: اقرا عزیز اور یاسر حسین شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ متعدد بار یاسر حسین نے ان کی ایسے وقت میں خدمت کی جب کہ وہ بھی علیل تھے مگر انہوں نے اپنی پرواہ کیے بغیر ہی ان کی خدمت کی۔

اقرا عزیز نے لکھا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ یاسر حسین جیسے پیار اور خیال رکھنے والے شخص اہلیہ ہیں۔

اداکارہ نے پوسٹ میں شوہر کی پیشہ ورانہ تعریف بھی کی اور لکھا کہ وہ شوز کی اس طرح میزبانی کرکے دوسروں کو ہنساتے رہتے ہیں، جیسے ان کے ساتھ کوئی مسئلہ ہی نہیں۔

انہوں نے پوسٹ میں شوہر کے ساتھ محبت کا اظہار بھی کیا اور زندگی بھر ان سے محبت کرتے رہنے اور ساتھ رہنے کا عزم بھی کیا۔

مزید پڑھیں: یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں بیٹے کی پیدائش

دونوں میاں بیوی ان دنوں بیرون ممالک دورے پر ہیں، حال ہی میں انہوں نے ترکی کے شہر استبول میں ہونے والے ایوارڈ شو ’انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز‘ (آئی پی پی اے) میں بھی شرکت کی تھی اور دونوں دبئی بھی گئے۔

اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں رواں برس جولائی میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جس وجہ سے اداکارہ کچھ عرصے سے اسکرین سے دور ہیں۔

بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار اقرا عزیز شوہر کے ہمراہ بیرون ملک گئیں اور انہوں نے ایوارڈز تقریب میں بھی شرکت کی۔

دونوں نے دسمبر 2019 میں شادی کی تھی اور دونوں کا شمار شوبز کی معروف اور رومانوی جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

تبصرے (3) بند ہیں

عرفان Nov 03, 2021 03:29am
ابھی سب ہرا ہرا لگ رہا ہو گا ؛ تھوڑے دن گزر جاہیں پھر یہی بتائے گی کہ یہ کتنا بڑا "راکھشس" ہے-
ADNAN MAZHER KHAN Nov 03, 2021 01:02pm
Always trying to come in news. He has done all his life - he will continue to do so.
SamiK Nov 03, 2021 01:24pm
Wish you good luck

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024