• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

شاہد خاقان عباسی دوسری مرتبہ کورونا وائرس سے صحتیاب

شائع November 2, 2021
سابق وزیر اعظم کی گزشتہ رات کورونا کی رپورٹ منفی آگئی— فائل فوٹو: بشکریہ سی این این
سابق وزیر اعظم کی گزشتہ رات کورونا کی رپورٹ منفی آگئی— فائل فوٹو: بشکریہ سی این این

دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا اور وہ صحتیاب ہوگئے۔

شاہد خاقان عباسی نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتے کی رات انہوں نے پی سی آر ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔

مزید پڑھیں: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی کورونا وائرس کا شکار

ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ مثبت آنے کے باوجود انہیں وائرس کی کوئی علامات نہیں تھیں اور اب انہیں بخار بھی نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات کورونا کی رپورٹ منفی آگئی ہے اور اب وہ صحتیاب ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

گزشتہ سال جون میں ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے بتایا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں اپریل 2020 کے بعد کورونا کی کم ترین شرح رپورٹ

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان، شیخ رشید احمد، شہباز شریف اور دیگر سیاستدان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں مثبت کیسز کی تعداد میں بتدریج کمی دیکھی جارہی ہے اور یہ شرح گزشتہ سال اپریل کے بعد کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 457 افراد وائرس کا شکار ہوئے اور کورونا وائرس سے 10 اموات بھی ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.16 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں: ملک میں دو ماہ میں کورونا کیسز میں 75 فیصد تک کمی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 466 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 74 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024